ناخوش چھٹیاں : گھر جاکر آرام کریں، کمپنی کی انوکھی پیشکش
بیجنگ : چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کی کیفیت کے پیش نظر انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ناخوش چھٹیوں کی انوکھی پیشکش متعارف کرائی ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی ریٹیل اسٹور چین نے حال ہی میں اپنی فرم میں ‘ناخوش چھٹیوں’ کا انوکھا آئیڈیا متعارف کرایا ہے […]
بیجنگ : چین کی ایک کمپنی نے اپنے ملازمین کی کیفیت کے پیش نظر انہیں ریلیف فراہم کرنے کیلئے ناخوش چھٹیوں کی انوکھی پیشکش متعارف کرائی ہے۔
ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق ایک چینی ریٹیل اسٹور چین نے حال ہی میں اپنی فرم میں ‘ناخوش چھٹیوں’ کا انوکھا آئیڈیا متعارف کرایا ہے جس کے تحت ملازمین ناخوش ہونے کی صورت میں چھٹی لے سکتے ہیں۔
ریٹیل چینی کمپنی پینگ ڈونگ لائی کے بانی اور چیئرمین یو ڈونگلائی نے ناخوش چھٹیوں کے حوالے سے اعلان کیا ہے کہ ملازمین اب اپنی سہولت کے مطابق اس چھٹی کے 10 دن کی اضافی درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ "میں چاہتا ہوں کہ ہر ملازم کو یہ آزادی حاصل ہو کہ وہ اس وقت کام پر نہ آئے جب وہ خوش نہ ہوں۔”
ان کا مزید کہنا تھا کہ انتظامیہ کی جانب سے کسی کو اس چھٹی سے انکار نہیں کیا جاسکتا، ایسا کرنا قواعد کی خلاف ورزی ہوگی۔
اس اعلان کے بعد ملازمین کی جانب سے اپنے باس کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ ناخوش چھٹیوں کے اس کلچر کو ملک بھر میں فروغ دیا جانا چاہیے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟