بھائی کی شادی میں ناچنے والا لڑکا اچانک گر کر مر گیا، دل دہلا دینے والی ویڈیو
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک علاقے میں بھائی کی شادی میں ناچنے والا 15 سالہ لڑکا اچانک گر کر مر گیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔ اترپردیش کے علاقے ایٹا میں شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب دولہے کا چھوٹا بھائی […]
بھارتی ریاست اتر پردیش کے ایک علاقے میں بھائی کی شادی میں ناچنے والا 15 سالہ لڑکا اچانک گر کر مر گیا، واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔
اترپردیش کے علاقے ایٹا میں شادی کی تقریب اس وقت ماتم میں بدل گئی جب دولہے کا چھوٹا بھائی ناچتے ناچتے اچانک گرا اور مر گیا، ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سدھیر نامی نو عمر لڑکا ڈی جے کی تھاپ پر رقصاں تھا اور بالکل اچانک وہ ڈھ کر زمین پر گر گیا۔
ابھی تک یہ معلوم نہیں ہو سکا ہے کہ سدھیر کی اچانک موت کے پیچھے کیا وجہ کارفرما تھی، یہ ویڈیو عین اس چونکا دینے والے لمحے کی ہے جب سدھیر ڈانس فلور پر گرا اور ناچنے والے دیگر لڑکے حیرت سے تھم کر اسے دیکھنے لگے اور پھر اس کی طرف مدد کے لیے بڑھے۔
दूल्हे का छोटा भाई सुधीर DJ पर नाच रहा था। अचानक गिरा और मौत हो गई। उम्र सिर्फ 15 साल थी।
एटा, उत्तर प्रदेश pic.twitter.com/rCpL4k7yi8
— Sachin Gupta (@SachinGuptaUP) March 7, 2024
اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں بھی ایسا ہی ایک سانحہ اس وقت پیش آیا جب جمعرات کو اے این آئی کا ایک رپورٹر اسائنمنٹ کے دوران اچانک دل کا دورہ پڑنے سے جان کی بازی ہار گیا، روی گپتا نامی رپورٹر ایشین نیوز انٹرنیشنل سے طویل عرصے سے وابستہ تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟