عرفان پٹھان ٹی 20 ورلڈ کپ کے اعلان کردہ بھارتی اسکواڈ سے مایوس

سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی بھارتی اسکواڈ سے متعلق مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جو یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے میگا ایونٹ […]

 0  4
عرفان پٹھان ٹی 20 ورلڈ کپ کے اعلان کردہ بھارتی اسکواڈ سے مایوس

سابق فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے لیے اعلان کردہ 15 رکنی بھارتی اسکواڈ سے متعلق مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 جو یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز کی مشترکہ میزبانی میں کھیلا جائے گا۔ بھارت نے میگا ایونٹ کے لیے جو 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے۔ اس میں نوجوان جارح مزاج بلے باز رنکو سنگھ شامل نہیں ہیں تاہم انہیں بی سی سی آئی نے چار ٹریولنگ ریزرو کھلاڑیوں کی فہرست میں رکھا ہے۔

سابق بھارتی فاسٹ بولر عرفان پٹھان نے اعلان کردہ اسکواڈ میں جارح مزاج بلے باز رنکو سنگھ کو نہ دیکھ کر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

ایک کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق عرفان پٹھان نے اسٹار اسپورٹس پریس روم میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے 15 رکنی بھارتی اسکواڈ میں رنکو سنگھ کو نہ دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی ہے، کیونکہ اس نے نہ صرف آئی پی ایل بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز بھی دھماکے دار انداز میں کر کے اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

سابق آل راؤنڈر بولر نے کہا کہ رنکو نے کولکتہ نائٹ رائیڈرز کے لیے 2023 کا غیر معمولی سیز کھیلا ااور 14 میچوں میں 474 رنز بنائے اور جب انٹرنیشنل کرکٹ میں ہندوستان کی نمائندگی کی تو ابتدائی 15 میچز کی 11 اننگز میں 176.23 کی قابل رشک اسٹرائیک ریٹ اور 89 کی ناقابل یقین اوسط سے 356 رنز بنائے۔

اتنی بہترین کارکردگی کے باوجود رنکو کو منتخب نہ کرنا نہ صرف میرے لیے بلکہ خود کرکٹر کے لیے بھی حیران کن سے زیادہ مایوس کن ہے۔

انہوں نے کہ بی سی سی آئی کیسے اس کھلاڑی کو نظر انداز کر سکتا ہے جس نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 170 سے زائد کے اسٹرائیک ریٹ سے رنز بنا رکھے ہوں۔ میری رنکو کو 15 رکنی اسکواڈ سے ڈراپ کرنے کی تشویش ابتدائی مراحل نہیں بلکہ ناک آؤٹ میچوں کے لیے ہے کیونکہ وہاں وہ تیز رفتاری سے بیٹنگ کر کے ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کر سکتا تھا۔

’پاک بھارت ٹیمیں ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں نہیں پہنچیں گی‘، پیشگوئی

عرفان پٹھان نے مزید کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ ہندوستانی ٹیم ناک آؤٹ مرحلے کے میچز کے مشکل لمحات کے دوران بے خوف کرکٹ کھیلے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow