پہلا ٹی 20: ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو ایک رن سے ہرا دیا
ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں ایک رن سے شکست دے دی۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 123 رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی۔ ندا ڈار 27 اور سدرہ امین […]
ویسٹ انڈیز ویمنز نے پاکستان کو پہلے ٹی 20 میچ میں ایک رن سے شکست دے دی۔
کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیے گئے 123 رنز کے تعاقب میں پاکستان ویمنز ٹیم آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 121 رنز بناسکی۔
ندا ڈار 27 اور سدرہ امین 23 رنز بنا کر نمایاں رہیں، منیبہ علی 18 رنز بناسکیں۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے اسپنر کرشمہ نے چار کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔
اس سے قبل ویسٹ انڈیز ویمنز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 122 رنز بنائے تھے۔
جوزف 34 رنز بنا کر نمایاں رہی تھیں جبکہ ٹیلرز نے 30 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔
واضح رہے کہ ون ڈے سیریز میں بھی ویسٹ انڈیز ویمنز نے گرین شرٹس کو 3-0 سے شکست دی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟