پوری ٹیم صرف ’’7‘‘ رنز پر آؤٹ، ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیا ریکارڈ

ٹی 20 کرکٹ کو تیز رفتار اور چوکوں چھکوں کا کھیل مانا جاتا ہے لیکن ایک ٹیم صرف 7 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئی۔ ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ترین اسکور پر پوری ٹیم کے ڈھیر ہونے کی یہ انہونی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے سب ریجنل […]

 0  0

ٹی 20 کرکٹ کو تیز رفتار اور چوکوں چھکوں کا کھیل مانا جاتا ہے لیکن ایک ٹیم صرف 7 رنز کے مجموعے پر آؤٹ ہو گئی۔

ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں کم ترین اسکور پر پوری ٹیم کے ڈھیر ہونے کی یہ انہونی آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2026 کے لیے سب ریجنل افریقا کوالیفائر گروپ سی کے ایک میچ میں ہوئی جس میں نائیجریا کے خلاف آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم صرف 7 رنز پر ہی پویلین لوٹ گئی۔

اتوار کو لاگوس میں ہونے والے اس میچ میں نائیجریا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے حریف ٹیم کو جیت کے لیے 272 رنز کا بڑا ہدف دیا جس کے تعاقب میں آئیوری کوسٹ کی پوری ٹیم 7.3 اوورز میں صرف 7 رنز پر ہی ڈھیر ہوگئی۔

اس سے قبل میچ میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے نائیجریا نے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے۔ نائیجریا کے سیلم سلاو 53 گیندوں پر 112 رنز بناکر ریٹائرڈ آؤٹ ہوئے جبکہ سلیمان رنسیوے 50 اور آئزک اوکپے 65 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

ٹی 20 کرکٹ میں یہ پہلی بار ہے کہ کوئی ٹیم سنگل ڈیجیٹ فیگر میں آل آؤٹ ہوئی ہو۔ اس سے قبل کم ترین ٹوٹل 10 رنز پر آل آؤٹ کا تھا جو دو بار بنا تھا۔

اس کے ساتھ ہی نائیجریا کی ٹیم آئیوری کوسٹ کو 264 رنز سے شکست دے کر بڑے مارجن سے ٹی 20 انٹرنیشنل میچ جیتنے والی تیسری ٹیم بھی بن گئی ہے۔

بڑے مارجن سے فتوحات کی فہرست میں زمبابوے ٹاپ پر ہے جس نے گزشتہ ماہ گیمبیا کو 290 رنز سے شکست دی تھی جبکہ نیپال نے ستمبر 2023 میں ہانگزو میں ہونے والے ایشین گیمز میں منگولیا کو 273 رنز سے شکست دی تھی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

اس خبر کے بارے میں آپ کی کیا رائے ہے؟ برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی وال پر شیئر کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow