اسکرپٹ دیکھ کر ’اینیمل‘ میں کام کرنے پر راضی ہو جاتی، تاپسی پنو

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ وہ سُپر اسٹار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا اسکرپٹ دیکھ کر اس میں کام کرنے پر راضی ہو جاتیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ اینیمل جیسی فلم میں کام کرنے پر راضی […]

 0  2
اسکرپٹ دیکھ کر ’اینیمل‘ میں کام کرنے پر راضی ہو جاتی، تاپسی پنو

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو کا کہنا ہے کہ وہ سُپر اسٹار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ کا اسکرپٹ دیکھ کر اس میں کام کرنے پر راضی ہو جاتیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق تاپسی پنو سے حالیہ انٹرویو میں سوال کیا گیا کہ کیا وہ اینیمل جیسی فلم میں کام کرنے پر راضی ہو جاتیں تو انہوں نے جواب دیا کہ اگر میں اینیمل کا اسکرپٹ پڑھ لیتی تو میں رنبیر کپور کی طرح پُرجوش ہوتی۔

تاپسی پنو نے فلم کے اسکرپٹ کی اہمیت کے بارے میں گفتگو کی کہ جب آپ اسکرپٹ پڑھتے ہیں اور جب آپ دیکھتے ہیں تو یہ ڈائریکٹر کا کارنامہ ہوتا ہے، جب میں اسکرپٹ پڑھتی ہوں تو مجھے نہیں معلوم کہ وہ کون سا شاٹ کم اینگل اور ہائی بی جی ایم میں کریں گے۔

انٹرویو میں تاپسی پنو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے اسکرپٹ میں نمایاں متعدد کرداروں کو مسترد کیا کیونکہ وہ اس بات کا خاص خیال رکھتی ہیں کہ شائقین پر کیا اثرات مرتب ہوں گے۔

خیال رہے کہ فلم اینیمل میں رنبیر کپور، رشمیکا مندنا، انیل کپور اور ترپتی ڈمری نے اداکاری کے جوہر دکھائے اور اس فلم نے دنیا بھر میں 900 کروڑ (بھارتی روپے) کا شاندار بزنس کیا۔

’200 کروڑ کی آفر ہوتی تب بھی اینیمل میں کام نہیں کرتا‘

اس سے قبل فلم ’انگلش ونگلش‘ سے شہرت پانے والے اداکار عادل حسین نے اینیمل کی میگا کامیابی پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ اگر انہیں سندیپ ریڈی وانگا فلم کیلیے 200 کروڑ روپے کی بھی پیشکش کرتے تو وہ کبھی اس میں کام نہ کرتے۔

عادل حسین نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا تھا کہ انہوں نے اب تک اس فلم کو نہیں دیکھا۔ جب ان سے پوچھا گیا کہ کیا وہ اس فلم میں کوئی کردار ادا کرتے تو ان کا جواب تھا ’کبھی‘۔

اپریل میں اینیمل کی ریکارڈ توڑ کامیابی کے بعد سندیپ ریڈی وانگا نے فلم کا سیکوئل ’انیمل پارک‘ بنانے کا اعلان کیا تھا جس کے بعد مداح کافی پُرجوش نظر آئے لیکن بعد میں فلمساز نے اس سے متعلق بڑا اعلان کیا تھا۔

سندیپ ریڈی وانگا نے ایک ایوارڈ شو میں شرکت کی تھی جہاں انہوں نے اینیمل کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا تھا جس کی شوٹنگ کا باقاعدہ آغاز سال 2026 میں کیا جائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow