پی سی بی نے اے آر وائی سے نشریاتی حقوق کا معاہدہ خوش آئند قرار دیدیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اےآروائی کمیونیکشنز اور ٹاور اسپورٹس سے نشریاتی حقوق کا معاہدہ خوش آئند قرار دیدیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اےآروائی اور ٹاور اسپورٹس کے کنسورشیم کوپاکستان ریجن کے نشریاتی حقوق ملنا شائقین کے لیے خوشی کی بات ہے، اگلے دو برس میں ٹاپ ٹیموں […]

 0  1

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اےآروائی کمیونیکشنز اور ٹاور اسپورٹس سے نشریاتی حقوق کا معاہدہ خوش آئند قرار دیدیا۔

چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر کا کہنا ہے کہ اےآروائی اور ٹاور اسپورٹس کے کنسورشیم کوپاکستان ریجن کے نشریاتی حقوق ملنا شائقین کے لیے خوشی کی بات ہے، اگلے دو برس میں ٹاپ ٹیموں کی میزبانی کرنے والے ہیں۔

اےآروائی کمیونکیشنز کے بانی اور سی ای او سلمان اقبال نے کہا کہ ہمارا عزم ہے کھیلوں کے بہترین ایونٹس لوگوں کی اسکرین پر لائیں، شائقین 2024 سے 2026 تک تمام ہوم سیریز اے اسپورٹس اور ٹین اسپورٹس پر دیکھ سکیں گے۔

اے اسپورٹس نے 2024-26 دوطرفہ اور سہ ملکی سیریز کے نشریاتی حقوق حاصل کرلیے

واضح رہے کہ پاکستان ان 28 ماہ کے دوران مجموعی طور پر 11 ٹیسٹ 26 ون ڈے اور 24 ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل کی میزبانی کرے گا جن میں 25-2024ء سیزن کے 7 ٹیسٹ میچز بھی شامل ہیں، موجودہ اور اگلے سیزن میں 2 سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی شامل ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow