منہ کا کینسر : علامات کیا ہیں ؟ علاج کیسے کرایا جائے؟

کینسر ایک ایسا لفظ ہے جسے سن کر ہی ایک انجانا سا خوف طاری ہوجاتا ہے جس کے انتہائی مہلک نتائج برآمد ہوتے ہیں، اس کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد گٹکا، مین پوری اور دیگر گلی سڑی اشیاء نشے کی صورت میں کھا جاتے ہیں۔ اس قسم کے نشے کرنے سے منہ کا کینسر […]

 0  2

کینسر ایک ایسا لفظ ہے جسے سن کر ہی ایک انجانا سا خوف طاری ہوجاتا ہے جس کے انتہائی مہلک نتائج برآمد ہوتے ہیں، اس کے باوجود نوجوانوں کی بڑی تعداد گٹکا، مین پوری اور دیگر گلی سڑی اشیاء نشے کی صورت میں کھا جاتے ہیں۔

اس قسم کے نشے کرنے سے منہ کا کینسر ہونا کوئی انہونی بات نہیں اس کی بےشمار مثالیں اسپتالوں میں داخل مریضوں کی صورت میں موجود ہیں جو زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں کنسنلٹنٹ ڈینٹل سرجن ڈاکٹر فراز نواز نے منہ کے کینسر کی ابتدائی علامات اور اس کے علاج کے حوالے سے ناظرین کو آگاہ کیا۔

انہوں نے بتایا کہ منہ کے کینسر کی ابتدائی علامات میں منہ کھلنے میں دقت پیش آتی ہے، گٹکا و چھالیہ کھانے والے افراد کے منہ پر ابتداً چھوٹا سا چھالا بنتا ہے۔

ڈاکٹر فراز نواز نے بتایا کہ یہ چھالا بننے کے بعد بتدریج منہ میں کچھ تبدیلیاں رونما ہوتی ہے اور پھر وہ چھالا بڑا ہو کر رسولی بن جاتا ہے، اسے پری کنڈیشنڈ کینسر بھی کہا جاتا ہے۔

اس کے علاوہ کھانا کھاتے ہوئے منہ میں زیادہ مرچیں محسوس ہوتی ہیں اس کا مطلب ہے کہ مریض اورل کینسر کی طرف جارہا ہے، اگر 20 دن تک یہ صورتحال رہے تو فوری طور پر صرف ’میکسیلو فیشل سرجن‘ سے رابطہ کریں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow