کونسے 5 آسٹریلوی کرکٹرز تیسرا ون ڈے نہیں کھیلیں گے؟

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز سمیت میچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لابو شین اور اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔ کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز سمیت پانچوں کرکٹرز بھارت کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔ زیوئیر بارلیٹ، سپینسر جانسن […]

 0  0

آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز سمیت میچل اسٹارک، جوش ہیزل ووڈ، مارنوس لابو شین اور اسٹیو اسمتھ پاکستان کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں شامل نہیں ہوں گے۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق پیٹ کمنز سمیت پانچوں کرکٹرز بھارت کے خلاف بورڈر گواسکر ٹرافی کی تیاریوں کو حتمی شکل دیں گے۔

زیوئیر بارلیٹ، سپینسر جانسن اور جوش فلپس آسٹریلوی کو تیسرے ون ڈے کیلئے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ لانس مورس کو میلبرن میں ون ڈے اسکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔

جوش ہیزل ووڈ نے ٹیسٹ کی تیاری کے لیے شیفلڈ شیلڈ کا میچ کھیلا تھا۔

کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق جوش ہیزل ووڈ پاکستان کے خلاف دوسرا ون ڈے میچ نہیں کھیلے گے، جوش انگلس تیسرے میچ میں ٹیم کی قیادت کریں گے، وہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی قیادت کریں گے۔

واضح رہے کہ جوش انگلس آسٹریلیا کے 30 ویں ون ڈے اور 14 ویں ٹی ٹوئنٹی کپتان ہوں گے۔

اس سے قبل انگلینڈ کے سابق کپتان مائیکل وان اور پاکستان کے سابق کپتان وسیم اکرم نے نیوز لینڈ کے ہاتھوں بدترین شکست کے بعد بھارت کے زخموں پر نمک چھڑک دیا۔

میلبرن میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان ہونے والے پہلے ون ڈے انٹرنیشنل کے دوران کمنٹری کرتے ہوئے سابق انگلش کپتان نے اس خواہش کا اظہار کیا کہ وہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹیسٹ کرکٹ میں دوبارہ سے مقابلہ دیکھنا چاہتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ کرکٹ کے مداحوں نے دونوں ٹیموں کے درمیان تقریباً 17 سال سے پانچ روزہ مقابلہ نہیں دیکھا، اب پاکستان کی ٹیم اسپن ٹریک پر بھارت کو شکست دے سکتی ہے۔

اس دوران کمنٹری باکس میں وسیم اکرم بھی موجود تھے، سابق پاکستانی کپتان نے لقمہ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے پاس بہترین موقع ہے کہ اسپن فرینڈلی ٹریک پر بھارت کو ٹیسٹ میچ ہرا دے۔

اعجاز پٹیل جیسے بولرز لوکل کلب میں مل جائیں گے، کیف زہر اگلنے لگے

وسیم اکرم نے کہا کہ اگر اس وقت بھارت اور پاکستان کے درمیان ٹیسٹ میچ کھیلا جاتا ہے تو گرین شرٹس اسپن وکٹ پر بھارت کو شکست دے سکتے ہیں، یہ ایک بہت بڑا میچ ہوگا اور یہ کرکٹ کے لیے بھی اچھا ہوگا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow