چیمپئنز ٹرافی پاکستان میں ہوگی، اس کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں، محسن نقوی
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوگی اس کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران آئندہ سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے […]
پی سی بی چیئرمین محسن نقوی نے کہا ہے کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہوگی اس کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران آئندہ سال شیڈول چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال شیڈول کے مطابق پاکستان میں ہی ہوگی، اس کے لیے سب کچھ کر رہے ہیں جب کہ آئی سی سی کی ٹیم آج پاکستان پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ آئی سی سی ٹیم پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کے انتظامات کا جائزہ لے گی۔
ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور کرکٹ کو الگ رکھنا چاہیے۔ بائیکاٹ کہنا آسان ہوتا ہے لیکن اس کا ملک کو بہت نقصان ہوتا ہے۔
واضح رہے کہ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی آئندہ سال جنوری میں پاکستان میں شیڈول ہے اور گرین شرٹس ایونٹ میں دفاعی چیمپئن کی حیثیت سے شرکت کرے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟