انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، میر حمزہ معمولی انجری کا شکار ہیں، انہیں کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس ہورہا ہے۔ […]

 0  0
انگلینڈ کیخلاف تیسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کو بڑا دھچکا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل کرکٹ شائقین کے لئے بری خبر سامنے آگئی۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے فاسٹ بولر میر حمزہ راولپنڈی ٹیسٹ سے باہر ہو گئے ہیں، میر حمزہ معمولی انجری کا شکار ہیں، انہیں کمر کے نچلے حصے میں درد محسوس ہورہا ہے۔

فاسٹ بولر نے نے دونوں پریکٹس سیشنز میں حصہ نہیں لیا، صرف معمولی واک اور آرام کو ترجیح دی۔

دوسری جانب راولپنڈی اسٹیڈیم میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل انگلینڈ ٹیم کے کھلاڑی اور آفیشلز نے پچ کا معائنہ کیا۔

رپورٹس کے مطابق مہمان ٹیم انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم اور کپتان بین اسٹوکس پچ کو ہاتھ لگا کر دیکھتے رہے۔

انگلینڈ کے کوچ برینڈن مک کلم نے پچ پر کھیلنے کے اسٹائل سے متعلق اسٹوکس کو رائے دی جبکہ انگلینڈ کے آفیشل نے پچ کی تصاویر بھی لیں۔

ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ: بھارت نے یو اے ای کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

واضح رہے کہ پاکستان اورانگلینڈ کے درمیان فیصلہ کن تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبرکو راولپنڈی میں کھیلا جائیگا، ٹیسٹ سیریز میں دونوں ٹیموں نے ایک ایک میچ میں فتح حاصل کر رکھی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow