انگلینڈ کا پنڈی ٹیسٹ کیلئے پلیئنگ الیون کا اعلان، 2 تبدیلیاں
انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، مہمان ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔ پچ کی کنڈیشنز دیکھنے ہوئے انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ […]
انگلینڈ نے راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ الیون کا اعلان کر دیا ہے، مہمان ٹیم نے راولپنڈی ٹیسٹ کے لیے 2 تبدیلیاں کی ہیں۔
پچ کی کنڈیشنز دیکھنے ہوئے انگلینڈ نے 3 اسپیشلسٹ اسپنرز کے ساتھ میدان میں اترنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ہیری بروک، کپتان بین اسٹوکس، جمی اسمتھ بھی راولپنڈی ٹیسٹ میں شامل ہیں۔
ریحان احمد، جیک لیچ اور شعیب بشیر بطور اسپیشلسٹ اسپنرز ٹیم میں شامل ہیں، اس کے علاوہ زیک کرالی، بین ڈکٹ، اولی پاپ، جو روٹ بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ فاسٹ بولر گس ایٹکنسن بھی پلیئنگ الیون میں شامل ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل دونوں ٹیموں کی جانب سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن جاری ہے۔
راولپنڈی میں ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے لئے پریکٹس سیشن کے دوران انگلینڈ کی جانب سے بیٹنگ پر خاص توجہ دی جارہی ہے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کوچ جیسن گلیسپی اور قومی ٹیم کے سلیکٹر عاقب جاوید کے ہمراہ پچ کا معائنہ بھی کیا۔
تیسرا ٹیسٹ: راولپنڈی اسٹیڈیم میں انگلینڈ ٹیم کے آفیشلز کا پچ کا معائنہ
واضح رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جائے گا اور 3 میچز کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟