انگلش کپتان تیسرا میچ کیوں نہیں کھیلیں گے؟

جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔ انگلش کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ وہ پیٹرنٹی چھٹی لے رہے ہیں، توقع ہے کہ آل راؤنڈر معین علی ان کی غیرموجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔ جوز بٹلر کی اہلیہ […]

 0  3
انگلش کپتان تیسرا میچ کیوں نہیں کھیلیں گے؟

جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ نہیں کھیل سکیں گے۔

انگلش کپتان جوز بٹلر پاکستان کے خلاف تیسرے ٹی ٹوئنٹی سے محروم ہو جائیں گے کیونکہ وہ پیٹرنٹی چھٹی لے رہے ہیں، توقع ہے کہ آل راؤنڈر معین علی ان کی غیرموجودگی میں ٹیم کی قیادت کریں گے۔

جوز بٹلر کی اہلیہ امید سے ہیں اور ان کے ہاں ننھے مہمان کی جلد آمد متوقع ہے۔ ان کی سیریز کے چوتھے میچ میں شرکت بھی غیریقینی کی صورتحال سے دوچار ہے۔

تاہم توقع ہے کہ وہ جمعہ کو اسکاٹ لینڈ کے خلاف بارباڈوس میں اگلے منگل (4 جون) سے شروع ہونے والے T20 ورلڈ کپ کے لیے کیریبین روانگی کے لیے اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

انگلینڈ کے نائب کپتان معین علی نے اس سے قبل آئندہ ٹوئنٹی 20 ورلڈ کپ میں ٹیم کی قیادت کرنے کے لیے تیاری کا اظہار کیا تھا اگر کپتان جوز بٹلر پیٹرنٹی رخصت کی وجہ سے ٹورنامنٹ کا حصہ نہ رہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow