امریکی انتخابات: ریما اور ان کے شوہر نے کسے ووٹ دیا؟

پاکستان کی شہرت یافتہ اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔ اداکارہ ریما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اسٹوریز پر بھی تصاویر شیئر کی جن میں انہیں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے […]

 0  1

پاکستان کی شہرت یافتہ اداکارہ ریما نے امریکی صدارتی انتخابات 2024 میں اپنا ووٹ کاسٹ کردیا۔

اداکارہ ریما نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ووٹ ڈالنے کے بعد اپنے شوہر کے ہمراہ تصاویر شیئر کی ہیں ساتھ ہی انہوں نے اسٹوریز پر بھی تصاویر شیئر کی جن میں انہیں ووٹ کاسٹ کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں بتایا کہ انہوں نے اپنے شوہر کے ساتھ امریکی صدارتی انتخابات میں ووٹ ڈال دیا ہے، ساتھ ہی انہوں نے یو ایس الیکشن، ووٹ 2024 کے ہیش ٹیگ کا بھی اضافہ کیا ہے۔

اس تصاویر پر مداحوں نے اداکارہ نے کمنٹس سیکشن پر سوالوں نے انبار لگا دیے، صارفین نے ایک جانب ان سے سوال کیا کہ ریما نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ووٹ دیا یا کملا ہیرس کو؟

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Reema khan (@iamreemakhan)

تاہم اداکارہ نے یہ تو بتا دیا کہ انہوں نے اپنے شوہر ڈاکٹر طارق کے ہمراہ امریکی صدارتی انتخابات میں اپنا حق رائے دہی استعمال کیا ہے لیکن انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ انہوں نے کسے ووٹ دیا ہے۔

واضح رہے کہ امریکا کے صدارتی الیکشن کے نتائج آ چکے ہیں اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ دوبارہ امریکا کے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی منشور میں جنگوں کے خاتمے پر زور دیا اور کہا کہ اقتدار میں آ کر وہ جنگوں کے خاتمے کے لیے کردار ادا کریں گے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow