ماڈلنگ کرنے پر اہلخانہ کے کس ردعمل کا سامنا کرنا پڑا، صدف کنول کا انکشاف
پاکستانی فیشن انڈسٹری کی سُپر ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈلنگ کرنے کے فیصلے پر اہلخانہ ناراض ہوگئے تھے۔ حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے ماڈلنگ کے اپنے کیریئر میں آنے والے مشکلات کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ماڈلنگ کے […]
پاکستانی فیشن انڈسٹری کی سُپر ماڈل اور اداکارہ صدف کنول نے انکشاف کیا ہے کہ ماڈلنگ کرنے کے فیصلے پر اہلخانہ ناراض ہوگئے تھے۔
حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران اداکارہ و ماڈل صدف کنول نے ماڈلنگ کے اپنے کیریئر میں آنے والے مشکلات کے بارے میں بات کی اور بتایا کہ ماڈلنگ کے فیصلے پر اہلخانہ کا ردعمل کیا تھا۔
صدف کنول نے کہا کہ میری پھوپھو اداکارہ تھیں، اُن کے کام سے متاثر ہوکر میں بھی انڈسٹری میں آنا چاہتی تھی اور میرا یہی شوق مجھے ماڈلنگ کے آڈیشن تک لے گیا۔
اُنہوں نے کہا کہ جب میں آڈیشن کے لیے گئی تو وہاں میری سلیکشن ہوگئی اور دیکھتے ہی دیکھتے مجھے مختلف برانڈز کے ساتھ کام ملنے لگا، جب میری فیملی کو معلوم ہوا کہ میں ماڈلنگ کررہی ہوں تو میرے والد اور بھائی بہت غصہ ہوئے اور اُنہوں نے دو سال تک مجھ سے بات نہیں کی۔
صدف کنول نے کہا کہ اُس وقت صرف میری والدہ نے مجھے سپورٹ کیا اور میرے ساتھ کھڑی رہیں، امی نے مجھ سے کہا تھا کہ اگر تم ماڈلنگ کرنا چاہتی ہو تو کر لو۔
اُنہوں نے مزید کہا کہ مجھے کیریئر کی شروعات میں اپنے والد اور بھائی کی طرف سے کافی مخالفت کا سامنا کرنا پڑا لیکن بعد میں وہ سمجھ گئے کہ ماڈلنگ میرا جنون ہے اور میں یہ نہیں چھوڑ سکتی تو میرے والد اور بھائی نے میرے فیصلے کو قبول کیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟