’’میدان میں کوئی دوست نہیں، تم کوئی آئی پی ایل نہیں کھیل رہے!‘‘
آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ میدان میں کوئی دوست نہیں ہوتا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے پلیئرز کوئی آئی پی ایل نہیں کھیل رہے۔ بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے بورڈر گواسکر ٹرافی سے قبل جارحانہ بیان دیا تھا، پریس کانفرنس کے دوارن گوتم اپنے لب وہ لہجے میں کچھ اس […]
آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ میدان میں کوئی دوست نہیں ہوتا، یہ انٹرنیشنل کرکٹ ہے پلیئرز کوئی آئی پی ایل نہیں کھیل رہے۔
بھارتی ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر نے بورڈر گواسکر ٹرافی سے قبل جارحانہ بیان دیا تھا، پریس کانفرنس کے دوارن گوتم اپنے لب وہ لہجے میں کچھ اس طرح کی باتیں کی تھیں جس پر مداحوں اور کرکٹر ماہرین ان کے طرز گفتگور پر اظہار خیال کرتے نظر ائے تھے۔
اب سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے گوتم گمبھیر کے جارحانہ طرز عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح کی سوچ اور طرز عمل ہونا چاہیے تاکہ آئی پی ایل نے جو دوستیاں بنائی ہیں اس سے باہر نکل کر میدان میں ایک دوسرے کی آنکھوں میں آنکھیں ڈالی جاسکیں۔
کلارک نے کہا آج کل جارحانہ طرز عمل مشکل ہوگیا ہے کیوں کہ آپ مخالف ٹیم کے پلیئرز کے ساتھ آئی پی ایل یا کسی لیگ میں ایک ہی ٹیم میں کھیل رہے ہوتے ہیں۔
میرے خیال میں جب میں نے آئی پی ایل کھیلا اور اس ایونٹ کے کھیلنے سے قبل کافی مختلف حالات تھے، میرے خیال میں اسی لیے بھارتی ٹیم نے آخری دو بار آسٹریلیا میں ہونے والی سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔
مائیکل کلارک نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو یہ اچھی طرح سے سمجھنا چاہیے کہ جب آپ اپنے ملک کے لیے کھیل رہے ہوں تومیدان میں کوئی دوست نہیں ہے۔
آپ کی میدان سے باہر دوستی ہے ٹھیک ہے لیکن میدان میں کوئی دوستی نہیں دکھنی چاہیے، آپ کوئی آئی پی ایل نہیں کھیل رہے کہ جس میں آپ مخالف پلیئر کے ساتھ ایک ہی ٹیم میں موجود ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟