ویڈیو: روبوٹ کا نیا روپ، ڈیلیوری بوائے بن کر کھانا فراہم کرے گا!

انسانوں کے کرنے والے کئی کام اب روبوٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ ڈلیوری بوائے بن کر کھانا فراہم کرتے بھی دکھائی دیں گے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ایک ریسٹورینٹ نے ٹوکیو کے قریب سیلف ڈرائیونگ ڈلیوری روبوٹ کی آزمائش شروع کر دی ہے جو صارفین کو آرڈر کے مطابق […]

 0  0

انسانوں کے کرنے والے کئی کام اب روبوٹ کر رہے ہیں اور جلد ہی وہ ڈلیوری بوائے بن کر کھانا فراہم کرتے بھی دکھائی دیں گے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جاپان میں ایک ریسٹورینٹ نے ٹوکیو کے قریب سیلف ڈرائیونگ ڈلیوری روبوٹ کی آزمائش شروع کر دی ہے جو صارفین کو آرڈر کے مطابق کھانا خود فراہم کرنے جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق ٹوکیو میں یوشینویا ’’گیُودون‘‘ بیف باول نامی ریستوران نے ایک فوڈ ڈیلیوری کمپنی اور روبوٹ ساز کمپنی کے ساتھ مل کر یہ مشترکہ آزمائشی منصوبہ شروع کیا ہے۔

اس روبوٹ کے ذریعے کھانا آرڈر اور وصول کرنا انتہائی آسان ہے۔ صارفین کو ڈیلیوری کمپنی کی ایپ پر اپنے پسندیدہ کھانے کا آرڈر دینا ہوگا جس کے بعد مذکورہ ریسٹورینٹ مطلوبہ آرڈر روبوٹ میں رکھ دے گا جس کے بعد یہ روبوٹ آرڈر کی تکمیل کے لیے خود ہی سڑک پر چلتا ہوا جائے گا۔

 

یہ کسٹمر کے دیے گئے ایڈریس کی بنیاد پر اپنے راستے کو خود تعین کرے گا۔ ڈیلیوری روبوٹ رہائشی علاقوں کی عام سڑکوں پر 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتا ہے۔ لہذا کہا جا سکتا ہے کہ اس کی ڈیلیوری انسانی فوڈ بوائے کی ڈیلیوری ٹائم سے قدرے تاخیر سے ہو سکتی ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow