ماریہ ملک کی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ ملک نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس زیب تن کیے جیولری پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔ انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سبز رنگ […]

 0  5
ماریہ ملک کی ویڈیو نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ ماریہ ملک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ماریہ ملک نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشرقی لباس زیب تن کیے جیولری پہنے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں سبز رنگ کے دل کی ایموجیز بنائیں۔

ماریہ ملک کی ویڈیو کے بیک گراؤنڈ میں بھارتی گانا ’آنکھوں میں ڈوب جانے کو ہم بے قرار بیٹھے ہیں‘ واضح طور پر سنا جاسکتا ہے۔

اداکارہ نے چند گھنٹوں قبل یہ ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

ماریہ ملک اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’دل ہی تو ہے‘ میں ’سبرینا‘ کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا، ڈرامے کی مرکزی کاسٹ میں علی انصاری، زویا ناصر شامل تھے۔

واضح رہے کہ انٹرویو کے دوران اداکارہ نے بتایا تھا کہ انہیں بچپن سے ہی اداکاری کرنے کا شوق تھا۔

اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایسا بلکل نہیں کہ انہیں کیریئر کے آغاز میں ہی مرکزی کردار ملنا شروع ہوئے بلکہ انہوں نے آغاز میں انتہائی مختصر اور معاون کردار بھی ادا کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاون کرداروں کو اچھی طرح نبھائے جانے کے بعد انہیں مرکزی کرداروں کی پیش کش ہونے لگی۔

ماریہ ملک نے بتایا تھا کہ بزنس کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے لیکن ابھی میری توجہ شوبز کیریئر پر ہے، تاہم مستقبل میں اپنا کاروبار کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہوں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow