شاہد کپور کا شادی میں ’گندی بات‘ پر رقص، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے شادی کی تقریب میں ’گندی بات‘ پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ممبئی میں قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کی۔ شاہد کپور اور میرا راجپوت ایک […]
بالی ووڈ اداکار شاہد کپور نے شادی کی تقریب میں ’گندی بات‘ پر رقص کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار شاہد کپور نے حال ہی میں اہلیہ میرا راجپوت کے ساتھ ممبئی میں قریبی عزیز کی شادی میں شرکت کی۔
شاہد کپور اور میرا راجپوت ایک ساتھ شادی میں پہنچے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر زیر گردش ہے۔
لیکن اداکار ایک دوسری ویڈیو نے سوشل میڈیا پر اس وقت لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے جب وہ اپنی فلم ’آر راج کمار‘ کے گانے ’گندی بات‘ پر خاتون مداح کے ساتھ رقص کرتے دکھائی دیے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہد کپور اور خاتون مداح گانے ’گندی بات‘ پر فلم کی طرح ڈانس اسٹیپس کررہے ہیں۔
شاہد کپور نے آف وائٹ ایمبرائیڈڈ کُرتا زیب تن کیا ہے جبکہ خاتون زرد کے لباس میں ملبوس ہیں۔
واضح رہے کہ شاہد کپور کی ایکشن ڈرامہ فلم ’آر راج کمار‘ 2013 میں ریلیز ہوئی تھی جس کے گانے ’گندی بات‘ کو مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔
ایک صارف نے لکھا کہ جب شاہد ڈانس کرتے ہیں پوری دنیا رک جاتی ہے۔
کام کے محاذ پر شاہد کپور نے نئی فلم ’دیوا‘ کی شوٹنگ مکمل کی ہے جس کی ہدایت کاری کے فرائض روشن اینڈریوز نے انجام دیے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ پوجا ہیج مرکزی کردار میں موجود ہیں۔
شاہد کپور اور پوجا ہیج کی فلم ’دیوا‘ 13 فروری 2025 کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟