’جولی ایل ایل بی 3‘ کے منتظر مداحوں کیلیے خوشخبری!
ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’جولی ایل ایل بی‘ کی تیسری قسط کے منتطر مداحوں کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ پروجیکت کی عکس بندی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔ سال 2013 میں ’جولی ایل ایل بی‘ ریلیز کی گئی تھی جس میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اس […]
ممبئی: بالی وڈ کی بلاک بسٹر فلم ’جولی ایل ایل بی‘ کی تیسری قسط کے منتطر مداحوں کیلیے خوشخبری یہ ہے کہ پروجیکت کی عکس بندی کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں۔
سال 2013 میں ’جولی ایل ایل بی‘ ریلیز کی گئی تھی جس میں ارشد وارثی نے مرکزی کردار ادا کیا تھا جبکہ اس کا سیکوئل 2017 میں آیا جس میں اکشے کمار نظر آئے تھے۔
ایک اور خوشخبری یہ ہے کہ تیسری پیشکش میں ارشد وارثی اور اکشے کمار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔ فلم کی شوٹنگ لوکیشن پر پری پروڈکشن کا کام شروع ہو چکا ہے۔
توقع کی جا رہی ہے کہ فلم کی باقاعدہ شوٹنگ کا آغاز سال 2024 میں ہوگا جبکہ سینما گھروں میں اس کی ریلیز 2025 میں ہو سکتی ہے۔
عکس بندی کا آغاز ریاست راجستھان سے ہوگا جہاں لوکیشن پر پہلے سے ہی کام شروع ہے۔ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض سبھاش کپور انجام دے رہے ہیں۔
فلم میں نامور اداکار سوربھ شکلا ایک بار پھر جج کے طور پر اپنا یادگار کردار ادا کرنے کریں گے تاہم فلمساز ہیروئن کی تلاش میں مصروف ہیں۔
2013 میں ریلیز ہونے والی ’جولی ایل ایل بی‘ میں بھارت کے بدحال عدالتی نظام کو ہلکے پھلکے طنزیہ انداز میں ناظرین کے لیے پیش کیا گیا تھا اور فلم سُپر ہٹ ثابت ہوئی تھی۔ اس میں ارشد وارثی کے علاوہ کوئی بھی اداکار کام کرنے کیلیے تیار نہیں تھا۔
سبھاش کپور اس فلم میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کرنا چاہتے تھے اور اداکار خود بھی فلم کو کرنے میں کافی دلچسپی رکھتے تھے۔ ان کی خواہش تھی کہ فلم میں پہلی بار وکیل کا کردار ادا کروں، مگر ’چنئی ایکسپریس‘ اور ’جب تک ہے جان‘ میں مصروف رہنے کی وجہ سے اس کا حصہ نہیں بن پائے۔
شروع میں تو کسی کو امید نہیں تھی کہ فلم بڑے پیمانے پر ہٹ ہوں گی۔ پہلی فلم کی کامیابی کے بعد اس کا دوسرا سیکوئل بنایا گیا جس میں اکشے کمار نے مرکزی کردار ادا کیا تھا۔
فلم کے دوسرے سیکوئل نے تھوڑے عرصے میں 100 کروڑ سے زائد کا بزنس کیا تھا اور باکس آفس پر دھوم مچا دی تھی۔ اب فلم کے تیسرے سیکوئل کی خبر سن کر لوگوں میں خوشی کی لہر دور گئی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟