عزت دینے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں، اریج چوہدری

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ عزت دینے والے مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔ اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا اور اس دوران انہوں نے اپنے کردار نتاشہ سمیت دیگر معاملات کا اظہار خیال […]

 0  2
عزت دینے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں، اریج چوہدری

اے آر وائی ڈیجیٹل کے مقبول ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کی اداکارہ اریج چوہدری کا کہنا ہے کہ عزت دینے والے مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔

اداکارہ اریج چوہدری نے حال ہی میں بھارتی صحافی کو انٹرویو دیا اور اس دوران انہوں نے اپنے کردار نتاشہ سمیت دیگر معاملات کا اظہار خیال کیا۔

انہوں نے کہا کہ عزت دینے، اچھی طرح بات کرنے اور احترام کرنے والے خوبصورت مرد خواتین کی کمزوری ہوتے ہیں۔

اداکارہ نے کہا کہ اگر ایسے مردوں میں لڑکیوں کی عزت کرنا اور انہیں پروٹوکول دینے کی عادت ہو تو خواتین ان کے قریب آنے لگتی ہیں۔

اریج چوہدری کے مطابق کبھی میں کبھی تم کی کہانی حقیقت سے قریب تر ہے کیونکہ اصل زندگی میں بھی ایسا ہی ہوتا ہے۔

انہوں نے اپنے کردار نتاشا پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ان کے کردار جیسے لوگ بھی حقیقی زندگی میں موجود ہیں۔

اریج چوہدری کے مطابق ڈرامے میں انہیں نتاشا کے ایسے کردار میں دکھایا گیا ہے جو کہ عزت دینے، احترام کرنے اور پروٹوکول دینے والے خوبصورت مرد سے محبت کر بیٹھتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مداح مجھے اب صرف نتاشا کے نام سے پہچانتے ہیں جو اچھی بات ہے اور یہ ظاہر کرتا ہے کہ میں نے کردار کتنا اچھا نبھایا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ اگر میری بات کریں تو مجھے ڈرامے میں سب سے اچھا کردار ’رباب‘ کا لگتا ہے کیونکہ اس طرح کی لڑکیاں جن کے پاس یہ سب آسائش ہوتی ہیں اگر آپ محسوس کریں تو بہت مضبوط کردار ہے۔

ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے ہیں۔ واضح رہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ ہر پیر اور منگل کی رات 8 بجے اے آر وائی ڈیجیٹل پر نشر کیا جاتا ہے

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow