سچن ٹنڈولکر نے سرفراز خان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے
بھارت کے سابق لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر نے مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان کی شاندار اننگز کے بعد ان کے لیے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں سرفراز خان کی بیٹنگ دیکھنے کے بعد لٹل ماسٹر ٹنڈولکر سے رہا نہیں گیا اور انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں ان کی […]
بھارت کے سابق لیجنڈ بیٹر سچن ٹنڈولکر نے مڈل آرڈر بیٹر سرفراز خان کی شاندار اننگز کے بعد ان کے لیے تعریفوں کے پل باندھ دیے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں سرفراز خان کی بیٹنگ دیکھنے کے بعد لٹل ماسٹر ٹنڈولکر سے رہا نہیں گیا اور انھوں نے اپنی ٹوئٹ میں ان کی کھل کر تعرفی کی، سچن نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ آپ نے کتنے اہم موقع پر اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری اسکور کی ہے۔
ٹنڈولکر نے کہا کہ جب بھارت کو سب سے زیادہ ضرورت تھی تو اس موقع پر سرفراز خان نے اپنی پہلی ٹیسٹ سنچری بنائی، لٹل ماسٹر نے ان کے بہترین مستقبل کی بھی پیشگوئی کی۔
اس کے علاوہ سابق بھارتی بیٹر نے نیوزی لینڈ کے نوجوان بیٹر راچن راویندرا کی بیٹنگ کو بھی کافی سراہا، انھوں نے کہا کہ لگتا ہے کہ بنگلورو سے راچن کا خاص تعلق ہے۔
سچن ٹنڈولکر نے لکھا کہ ان کی فیملی بنگلورو سے تعلق رکھتی ہے اور انھوں نے اس ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی ایک اور سنچری بناڈالی، آخر میں ٹنڈولکر نے کہا کہ دونوں پلیئرز صلاحیتوں سے بھرپور ہیں اور ان کا مستقبل تابناک ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ میں اپنی پہلی اننگز میں صرف 46 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے اس کے جواب میں 402 رنز اسکور کیے تھے۔
کیویز کی پہلی اننگز میں راچن رویندرا نے سنچری جڑتے ہوئے 134 رنز کی باری کھیلی تھی جبکہ بھارت کی دوسری اننگز میں سرفراز خان نے بہتری بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 150 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟