نیوزی لینڈ 36 سال بعد بھارت کو اسکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ ہرانے کے قریب

نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلورو ٹیسٹ میچ میں بہتر پوزیشن میں آگئی ہے، امکانات روشن ہیں کہ مہمان ٹیم بھارت اس کی سرزمین پر 36 بعد شکست دیدے گی۔ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، پہلی اننگز میں […]

 0  0
نیوزی لینڈ 36 سال بعد بھارت کو اسکی سرزمین پر ٹیسٹ میچ ہرانے کے قریب

نیوزی لینڈ کی ٹیم بنگلورو ٹیسٹ میچ میں بہتر پوزیشن میں آگئی ہے، امکانات روشن ہیں کہ مہمان ٹیم بھارت اس کی سرزمین پر 36 بعد شکست دیدے گی۔

بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا پہلا میچ بنگلورو کے ایم چناسوامی اسٹیڈیم میں کھیلا جا رہا ہے، پہلی اننگز میں میزبان ٹیم صرف 46 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی جبکہ نیوزی لینڈ نے 402 رنز بنا کر 356 رنز کی بڑی لیڈ حاصل کی تھی۔

دوسری اننگز میں بھارتی ٹیم نے قدرے بہتر کھیل کا مظاہرہ کیا اور کم بیک کرتے ہوئے 462 رنز بنائے، یوں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے ٹیسٹ کی چوتھی اننگز میں صرف 107 رنز کا ٹارگٹ ملا ہے۔

چوتھے دن کھیل کے آخری لمحات بارش کی نظر ہوگئے تھے اور میچ قبل از وقت ختم کرنا پڑا تھا جبکہ نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 4 بالز کھیل کر بنا نقصان کے کوئی رن اسکور نہیں کیا تھا۔

بلیک کیپس نے آخری بار 1988-89 میں والی سیریز کے ٹیسٹ میچ میں یعنی 36 سال قبل بھارت کو اس کی سرزمین پر ہرایا تھا، اس کے بعد سے کیویز جب بھی بھارت آئے تو ٹیسٹ میچ میں لاکھ کوشش کے باوجود بھی کبھی کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔

بنگلورو ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن بھی بارش ہوتی ہے تو پھر کیویز کا بھارت کو 36 سال بعد ہرانے کا خواب خواب ہی رہ جائے گا، اگر بھارتی اسپنرز کا جودو چل گیا تو کیوز کےلیے 107 رنز کا ہدف بھی مشکل ہوجائے گا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow