پاکستان بمقابلہ انگلینڈ: پہلا ٹی 20 میچ آج کھیلا جائے گا
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ نیوزی لینڈ کی بی ٹیم اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنے والی قومی ٹیم کا اصل امتحان آج ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہوگا۔ پاکستان اور انگلینڈ […]
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی 20 سیریز کا پہلا میچ آج لیڈز میں کھیلا جائے گا، میچ بارش سے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
نیوزی لینڈ کی بی ٹیم اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنے والی قومی ٹیم کا اصل امتحان آج ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کیخلاف پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ہوگا۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا پہلا میچ آج انگلینڈ کے شہر لیڈز پاکستانی وقت کے مطابق رات ساڑھے 10 بجے شروع ہوگا، قومی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ انگلش ٹیم کی کپتانی کے فرائض جوز بٹلر سرانجام دیں گے۔
برطانوی محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق لیڈز میں بارش کا 60 فیصد امکان ہے، دن میں بادل چھائے رہیں گے، دوپہر کو شروع ہونے والی بارش وقفے وقفے سے رات 12 بجے تک جاری رہ سکتی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور انگلینڈ ورلڈ کپ سے قبل 4 ٹی ٹوئنٹی میچ کھیلے گی، دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی سیریز کے باعث ورلڈکپ کے وارم اپ میچز نہیں کھیلیں گی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟