سرفراز خان جاوید میانداد کا 2024 ورژن ہیں، سنجے منجریکر
سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے سرفراز خان کو لیجنڈ جاوید میانداد سے تشبیح دیدی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں سنجے منجریکر نے دباؤ کی صورتحال میں سرفراز خان کے بیٹنگ کرنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں […]
سابق بھارتی کرکٹر سنجے منجریکر نے نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار سنچری اسکور کرنے والے سرفراز خان کو لیجنڈ جاوید میانداد سے تشبیح دیدی۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں سنجے منجریکر نے دباؤ کی صورتحال میں سرفراز خان کے بیٹنگ کرنے کی صلاحیت کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ اس طرح کی صورتحال میں کیسے بیٹنگ کرنی ہے۔
سنجے نے کہا کہ سرفراز خان مجھے 1980 کے جاوید میانداد کی یاد دلاتے ہیں، لیکن وہ جاوید میانداد کا 2024 ورژن ہیں، انھوں نے جس طرح کا کھیل پیش کیا ہے اس سے میں بہت متاثر ہوا ہوں۔
ہم جانتے ہیں کہ سرفراز اسپنرز کو بہت اچھا کھیلتا ہے تاہم انھوں نے جس طرح فاسٹ بولرز کو کھیلا اور دن کے آخری لمحات میں وہ جس طرح دفاعی بیٹنگ کررہے تھے وہ سب دیکھنے سے تعلق رکھتا تھا۔
اپنی پوسٹ میں سابق کرکٹر نے مزید لکھا کہ مجھے بہت پسند آیا جس طرح سرفراز خان نے اپنی بلے بازی سے ممبئی اسکول آف بیٹنگ کو جواب دیا، یہ لڑکا جانتا ہے کہ کس طرح رنز بنائے جاتے ہیں۔
بھارت کے نوجوان بلے باز سرفراز خان نے ڈومیسٹک کرکٹ میں رنز کا انبار لگاکر بھارتی ٹیم میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کیا تھا، انھوں نے اپنے پہلے ٹیسٹ میچ بھی ففٹی اسکور کی تھی۔
بعد ازاں بنگلہ دیش کے خلاف سیریز میں وہ پلیئنگ الیون کا حصہ نہیں تھے تاہم نیوزی لینڈ کے خلاف موقع ملا تو سرفراز نے تہلکہ مچا دیا اور اپنے چوتھے ٹیسٹ میچ میں کیریئر کی پہلی سنچری بنانے کے بعد سلیکٹرز کو اپنے انداز میں جواب دیا۔
سرفراز نے دوسری اننگز میں بہترین بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 150 رنز کی اننگز کھیلی تھی اور اس ٹیسٹ میچ میں وپ بھارت کی طرف سے سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بھی تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟