ہاردک فیملی کیسی ہے؟ پونٹنگ کے سوال پر پانڈیا کا فوری جواب!
پاک بھارت میچ سے قبل رکی پونٹنگ کچھ انڈین پلیئرز سے گراؤنڈ میں ملاقات کی تھی، اس دوران انھوں نے پانڈیا سے فیملی کے بارے میں پوچھا تھا۔ آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے اپنے فرنچائز کے ساتھیوں اکشر پٹیل، کلدیپ یادو اور رشبھ پنت سے ملاقات کی تھی […]
پاک بھارت میچ سے قبل رکی پونٹنگ کچھ انڈین پلیئرز سے گراؤنڈ میں ملاقات کی تھی، اس دوران انھوں نے پانڈیا سے فیملی کے بارے میں پوچھا تھا۔
آسٹریلیا کے سابق کپتان اور دہلی کیپٹلز کے کوچ رکی پونٹنگ نے اپنے فرنچائز کے ساتھیوں اکشر پٹیل، کلدیپ یادو اور رشبھ پنت سے ملاقات کی تھی اس دوران وہ بھارتی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سے بھی ملے اور ان کے درمیان ہونے والی گفتگو میڈیا کی توجہ کا مرکز بن گئی۔
آسٹریلوی لیجنڈ سے ہاردک پانڈیا نے پوچھا کہ رکی سب کیسا چل رہا ہے؟ آپ کے اہلخانہ کیسے ہیں؟ اس پر رکی پونٹنگ نے کہا کہہ میری فیملی ٹھیک ہے وہ سب اچھے ہیں، تمہارا کیا حال ہے اور تمہاری فیملی کیسی ہے؟
پونٹنگ کی جانب سے یہ استفسار سنتے ہیں ہاردک پانڈیا نے فوری طور پر جوابد یا کہ سب کچھ بالکل ٹھیک ٹھاک ہے سب اچھا ہے۔
خیال رہے کہ بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا اور اہلیہ و سربین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے درمیان طلاق کی خبریں کافی تواتر سے گردش کررہی تھیں۔
کرکٹر اور ان کی اہلیہ کے درمیان طلاق کی خبروں کے بعد نتاشا نے اپنی اور شوہر کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنادیں جس کے بعد یہ ان کے درمیان طلاق کی خبروں کو محض افواہ کہا جارہا ہے۔
صارفین کا ماننا ہے کہ ماڈل نتاشا نے ہمدردی حاصل کرنے کے لیے ایسا کیا اور مبینہ طور پر اپنی علیحدگی کی جعلی خبریں پھیلائیں اور اس طرح کا تاثر دیا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟