کرن جوہر نے اکشے کمار سے کیا درخواست کر دی؟
ممبئی: معروف بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے ہولی 2025 کے موقع پر فلم اسٹار اکشے کمار کے ساتھ سی سنکرن نائر کی بایوپک کا اعلان کیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی طرف سے یہ اعلان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور اب پروجیکٹ سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹس آئی […]
ممبئی: معروف بالی وڈ فلمساز کرن جوہر نے ہولی 2025 کے موقع پر فلم اسٹار اکشے کمار کے ساتھ سی سنکرن نائر کی بایوپک کا اعلان کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کرن جوہر کی طرف سے یہ اعلان سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہا ہے اور اب پروجیکٹ سے متعلق تازہ ترین اپڈیٹس آئی ہیں۔
کرن جوہر نے اکشے کمار سے فلم ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز ڈیٹ پر نظر ثانی کی درخواست کی ہے کیونکہ سی سنکرن نائر کی بایوپک اس فلم سے صرف 20 دن بعد یعنی 10 اپریل 2025 کو ریلیز ہوگی۔
اس بات کو مد نظر رکھتے ہوئے کرن جوہر نے بالی وڈ اسٹار سے درخواست کی ہے کہ وہ ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلیز کو چند ہفتے آگے لے جائیں۔
ذرائع کے مطابق اکشے کمار نے درخواست پر غور شروع کر دیا لیکن فلم پروڈیوسر 2025 کی موسم گرما کی چھٹیوں کا فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں جس میں زیادہ کمائی کی توقع ہے۔
بالی وڈ اسٹار نے کرن جوہر کی درخواست پر ’جولی ایل ایل بی 3‘ کے پروڈیوسر سے بات چیت شروع کر دی ہے تاکہ معاملے کا وقت سے پہلے کوئی حل تلاش کیا جائے۔
اگر اکشے کمار ’جولی ایل ایل بی 3‘ کی ریلز ڈٰیٹ آگے بڑھانے میں ناکام ہو جاتے ہیں تو صورتحال پیچیدہ ہو سکتی ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟