نعیمہ بٹ اور عماد عرفانی کی تصاویر وائرل
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ اور اداکار عماد عرفانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔ فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں عماد عرفانی کے ساتھ مرر سیلفی لیتے خوشگوار موڈ میں دیکھا […]
شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ اور اداکار عماد عرفانی کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ کے سیٹ سے تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہیں عماد عرفانی کے ساتھ مرر سیلفی لیتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔
انہوں نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’زندگی ایک آئینہ ہے، یہ اس بات کی عکاسی کرتا ہے جو ہم پروجیکٹ کرتے ہیں۔‘
نعیمہ بٹ نے بتایا کہ ’یہ شوٹنگ کا ہمارا دوسرا یا تیسرا دن تھا۔‘
اداکارہ نے اپنے کرداروں کے نام ’رباب‘ اور ’عدیل‘ کا ہیش ٹیگ بھی بنایا۔
انہوں نے چند گھنٹوں قبل تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور انہیں سال 2024 کا سب سے زیادہ نفرت کیا جانے والا جوڑا قرار دے رہے ہیں۔
منال خان نامی خاتون مداح کو رباب کا ڈائیلاگ پسند آیا جس میں وہ نتاشہ سے کہتی ہیں کہ ’سناؤں گی ناں، سب کو آنے دو سب کے سامنے سناؤں گی۔‘
اس سے قبل ایک انٹرویو میں کبھی میں کبھی تم کی اداکارہ نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ میں سنگل ہوں لیکن کسی بھی رشتے کے لیے دستیاب نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ماضی میں تعلقات میں رہ چکی ہیں لیکن ان کا تجربہ اچھا نہیں رہا، اب وہ سنگل ہیں، ان کے کسی سے کوئی تعلقات نہیں۔
نعیمہ بٹ کا کہنا تھا کہ ان کے اس وقت کسی سے تعلقات ہیں اور نہ ہی وہ کسی سے تعلقات استوار کرکے رشتے میں رہنا چاہتی ہیں، وہ خوش زندگی گزار رہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں بڑے بالوں کے ساتھ دیکھ کر باقی شوبز شخصیات نے بھی بال بڑھانا شروع کردیے ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟