محسن عباس حیدر نے ارشد ندیم بننے کی خواہش ظاہر کردی
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے ارشد ندیم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔ قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، شوبز شخصیات سمیت اعلیٰ حکام کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی اور […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان محسن عباس حیدر نے ارشد ندیم بننے کی خواہش کا اظہار کردیا۔
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے پیرس اولمپکس کے جیولن تھرو میں گولڈ میڈل جیت کر قوم کا سر فخر سے بلند کردیا، شوبز شخصیات سمیت اعلیٰ حکام کی جانب سے انہیں مبارک باد دی گئی اور انعامات کا اعلان کیا گیا۔
صدر مملکت آصف علی زرداری نے پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم کو اولمپکس میں ریکارڈ کارکردگی پر ہلال امتیاز عطا کرنے کی ہدایت دے دی۔
تاہم سوشل میڈیا پر اداکار محسن عباس حیدر نے لکھا کہ ’برائے کرم، ایتھلیٹ ارشد ندیم کی زندگی پر فلم بنائیں، میں ان کا کردار ادا کرنا چاہتا ہوں۔
اداکار نے پوسٹ میں ہاتھ جوڑنے کی ایموجی بھی بنائی۔
واضح رہے کہ ارشد ندیم نے فائنل مقابلے میں اولمپک میڈل کیلئے بھرپور کوشش کرتے ہوئے اپنا پہلا تھرو کیا جو کہ ضائع ہوگیا، جس کے بعد پاکستان کے ارشد ندیم نے اپنی دوسری تھرو 92.97 میٹر کی کر کے نیا اولمپک ریکارڈ بنا دیا، ارشد ندیم کی یہ اس مقابلے کی اب تک سب سے بہترین تھرو ہے۔
پیرس اولمپکس میں مینز جیولین تھرو فائنل کے دوسرے راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 79.40 میٹر کی کی، جبکہ انہوں نے ٹاپ 8 کی دوسری باری میں 87.84 میٹر کی۔
تیسری باری میں ارشد ندیم نے ایک اور شاندار پرفارمنس دیتے ہوئے 91.7 میٹر کی تھرو کی اور پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار انفرادی گولڈ میڈل جیتنے والے ایتھلیٹ بن گئے۔
قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم آج رات وطن واپس پہنچیں گے جہاں ان کا شاندار استقبال کیا جائے گا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟