’اے عشقِ جنون‘ کے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے عشقِ جنون‘ نے پہلے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔ اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے منفرد کہانی کے ساتھ ایک اور ڈرامہ سیریل پیش کررہا ہے جس کا نام ’اے عشقِ جنون‘ ہے جیسا کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ ڈرامہ محبت […]

 0  2
’اے عشقِ جنون‘ کے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’اے عشقِ جنون‘ نے پہلے ٹیزر نے مداحوں کی توجہ حاصل کرلی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل اپنے ناظرین کے لیے منفرد کہانی کے ساتھ ایک اور ڈرامہ سیریل پیش کررہا ہے جس کا نام ’اے عشقِ جنون‘ ہے جیسا کے نام سے ظاہر ہے کہ یہ ڈرامہ محبت کی کہانی بیان کرے گا۔

ڈرامے کی ہدایت کاری کے فرائض قاسم علی مرید نے انجام دیے ہیں اور اس کی کہانی سعدیہ اختر نے لکھی ہے۔

اے عشقِ جنون کو سکس سگما پروڈکشن نے پروڈیوس کیا ہے جبکہ اس کی کاسٹ میں شہریار منور، اشنا شاہ، شجاع اسد، ماہ نور حیدر، محمد احمد، سہیل سمیر، شبیر جان، ارسا غزل، محمود اسلم ودیگر شامل ہیں۔

ٹیزر دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس کی کہانی ایسے واقعے کے گرد گھومتی ہے جو ہر کسی کی زندگی تباہ کر دے گا۔ یہ کہانی دو افراد کی پیچیدہ محبت کو بیان کرتی ہے جو متضاد ماحول میں ایک دوسرے کے سامنے آتے ہیں اور ایک دوسرے کے لیے جذبات پیدا کرتے ہیں۔

شائقین ٹیزر کو پسند کررہے ہیں۔ شہریار منور کے مداح انہیں رد کے بعد ایک نئی ڈرامہ سیریل میں دیکھنے کے لیے بے حد پرجوش ہیں۔

شائقین اشنا شاہ کو ان کے اچھے اسکرپٹ کے انتخاب پر بھی پسند کر رہے ہیں۔

ایک مداح نے لکھا ’’ہم اشنا شاہ سے ماضی کی اداکاری کی توقع کر رہے ہیں جو انہوں نے ’بلا‘ اور ’حبس‘ میں کی تھی۔

شجاع اسد اور ماہ نور حیدر کے مداح بھی انہیں دوبارہ ایک ساتھ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow