ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بابر اعظم سے متعلق بڑی بات کردی ؟
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے، اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جلد فارم میں واپس آئیں گے اور میچز جتوائیں گے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بڑے […]
قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی بابر اعظم کی حمایت میں بول پڑے، اُن کا کہنا تھا کہ بابر اعظم جلد فارم میں واپس آئیں گے اور میچز جتوائیں گے۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم بہترین کھلاڑی ہیں، بڑے بڑے کھلاڑیوں پر خراب وقت آجاتا ہے۔
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ شان مسعود کو آسٹریلیا میں کپتانی دی گئی جو مشکل دورہ تھا، شان مسعود کا کھلاڑیوں سے برتاؤ بہت اچھا رہتا ہے۔
اُنہوں نے کہا کہ مجھے معلوم تھا کہ پاکستان کی کوچنگ کرنا چیلنجنگ ہوگا،یہاں کوچنگ کرنا ماضی کے تجربات سے مختلف ہے۔
جیسن گلیسپی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ میں ایڈجسٹ ہونے سے متعلق روز سیکھتا ہوں،پاکستان کرکٹ کے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں۔
اُنہوں نے کہا کہ جب کوچنگ آفر ہوئی تو مجھے بتایا گیا کہ پاکستان کے لیے طویل پلان ہیں۔
اس سے قبل قومی کرکٹ ٹیم کے اسپنر ساجد خان نے انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی ٹیسٹ سے متعلق بنایا گیا پلان بتا دیا۔
پہلے دن کھیل کے اختتام پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا کہ پچ بنانے کا کریڈٹ سلیکشن کمیٹی کو جاتا ہے پہلے اوور کرانے کا پلان مینجمنٹ نے مجھے پہلے ہی دے رکھا تھا جب کہ نعمان علی نے دوسرا اوور تب کرایا جب میرے اوور میں گیند نے کافی اسپن کیا۔
ساجدخان نے کہا کہ راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع کے 30اوور گیند اسپن ہو گی گیند اسپن ضرور ہوا لیکن انگلینڈ کے بیٹرز نے غلط شاٹس بھی کھیلے۔
شعیب بشیر نے رضوان کی مزاحیہ گفتگو کا راز فاش کردیا
ان کا کہنا تھا کہ میرے پاس دوسرا نہیں اس لیے پیس مختلف کرنیکی کوشش کی، پہلی اننگز پر فوکس ہے دوسری اننگز کے حوالے سے ابھی نہیں سوچ رہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟