شروتی ہاسن کے مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری
ممبئی: بالی وڈ کی نامور شخصیت کمل ہاسن کی صاحبزادی و اداکارہ شروتی ہاسن کو ایکشن سے بھرپور ساؤتھ انڈین فلم میں اہم کردار مل گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شروتی ہاسن نے مقبول ساؤتھ انڈین اداکار یش کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ٹاکسک‘ کو جوائن کر لیا جہاں وہ بھرپور ایکشن میں نظر […]
ممبئی: بالی وڈ کی نامور شخصیت کمل ہاسن کی صاحبزادی و اداکارہ شروتی ہاسن کو ایکشن سے بھرپور ساؤتھ انڈین فلم میں اہم کردار مل گیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق شروتی ہاسن نے مقبول ساؤتھ انڈین اداکار یش کی آئندہ ریلیز ہونے والی فلم ’ٹاکسک‘ کو جوائن کر لیا جہاں وہ بھرپور ایکشن میں نظر آ سکتی ہیں۔
’ٹاکسک‘ کی کہانی منشیات مافیا کے گرد گھومتی ہے جس میں بھرپور ایکشن دیکھنے کو ملے گا۔ اطلاعات ہیں کہ فلم کی کہانی کو گوا میں فلمایا جائے گا۔ بھاری بجٹ سے بننے والی فلم کی ہدایت کاری کے فرائض گیتو موہن داس انجام دیں گے۔
متعلقہ: شروتی ہاسن نے خفیہ طور پر شادی کر لی؟
بھارتی میڈیا نے ذرائع کا حوالہ دے کر تصدیق کی کہ شروتی ہاسن اس فلم میں اہم کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گی۔ اس سلسلے میں فلمسازوں کی طرف سے باضابطہ اعلان ہونا باقی ہے۔
کے وی این پروڈکشنز کے بینر تلے تیار ہونے والی فلم ’ٹاکسک‘ کی ریلیز 10 اپریل 2025 کو متوقع ہے تاہم مداح ابھی سے اس کا شدت سے انتظار کر رہے ہیں۔
دوسری جانب یہ خبریں بھی سامنے آ رہی ہیں کہ بالی وڈ کی ’بیبو‘ کرینہ کپور بھی یش کی فلم میں جلوہ گر ہو سکتی ہیں۔ کرینہ کپور نے خود سوشل میڈیا پر مداحوں سے گفتگو کے دوران اس بات کا عندیہ دیا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟