شادی کے نام پر دھوکہ کھانے والی لڑکی کی افسوسناک کہانی

شادی کے نام پر ہونے والی دھوکہ بازی کے واقعات میں روز بروز اضافہ سامنے رہا ہے، جس میں پہلے تو سوشل میڈیا پر سادہ لوح لڑکیوں سے دوستی کی پینگیں بڑھائی جاتی ہیں اور پھر شادی کرنے کا وعدہ کرکے انہیں ٹھگ لیا جاتا ہے۔ اس مقصد کیلئے باقاعدہ گروہ تشکیل دیے جاتے ہیں […]

 0  4
شادی کے نام پر دھوکہ کھانے والی لڑکی کی افسوسناک کہانی

شادی کے نام پر ہونے والی دھوکہ بازی کے واقعات میں روز بروز اضافہ سامنے رہا ہے، جس میں پہلے تو سوشل میڈیا پر سادہ لوح لڑکیوں سے دوستی کی پینگیں بڑھائی جاتی ہیں اور پھر شادی کرنے کا وعدہ کرکے انہیں ٹھگ لیا جاتا ہے۔

اس مقصد کیلئے باقاعدہ گروہ تشکیل دیے جاتے ہیں جو منظم کارروائیاں کرکے گھروں کا صفایا کرکے فرار ہوجاتے ہیں۔

ایک ایسا ہی واقعہ ایک لڑکی کے ساتھ پیش آیا کہ جس میں محلے ایک لڑکے نے اسے شادی کا جھانسہ دیا اور اس کے اہل خانہ سے لاکھوں روپے ٹھگ لیے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام گڈ مارننگ پاکستان میں حبا (فرضی نام) نامی لڑکی نے اپنی آپ بیتی سنائی جسے سن کر ناظرین کو بھی ایک سبق ملے گا اور انہیں اندازہ ہوگا کہ یہ وارداتیں کیسے انجام دی جاتی ہیں۔

مذکورہ لڑکی نے بتایا کہ میرے پڑوس میں ایک فیملی رہتی تھی، ان کے بیٹے سے میری دوستی ہوئی اور بات اس حد تک بڑھ گئی کہ میں نے گھر والوں سے لڑ جھگڑ کر رشتہ پکا کروالیا۔

حبا نے بتایا کہ رشتہ ہونے کے بعد وہ لوگ بہت زیادہ فری ہونے لگے کہیں بھی آنے جانے کیلئے اکثر ہماری گاڑی بھی لے جایا کرتے تھے اور میرے والد سے چکنی چپڑی باتیں کرکے کاروبار کے بہانے سے پیسے بھی مانگ لیا کرتے تھے اور 7 سے 8 سال کے درمیان وہ 5 لاکھ روپے لے چکے تھے۔

متاثرہ لڑکی کا کہنا تھا کہ وہ لوگ کرائے پر رہتے تھے اور ہر چھ مہینے میں گھر بدل لیا کرتے تھے۔ ایک دن وہ لوگ اچانک غائب ہوگئے اور تمام رابطے بھی ختم ہوگئے، میں نے بہت مشکل سے اس لڑکے کی دادی کا نمبر ڈھونڈا ان سے بات کی تو انہوں نے بتایا کہ میرا بیٹا اور بہو ایسے کام ہی کرتے ہیں تم پہلی لڑکی نہیں ہو ۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow