ٹی 20 ورلڈ کپ: برائن لارا نے کوہلی کو تیسرے نمبر سے ہٹا کر کس بیٹر کو رکھا؟

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹر برائن لارا کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی کی جگہ سوریا کمار یادیو کو نمبر تین پر کھیلنا چاہیے۔ سابق کپتان برائن لارا نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے سوریا کمار یادیو کو زیادہ تر نمبر 4 پر رکھا ہے جبکہ کوہلی […]

 0  5
ٹی 20 ورلڈ کپ: برائن لارا نے کوہلی کو تیسرے نمبر سے ہٹا کر کس بیٹر کو رکھا؟

ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان اور لیجنڈ بیٹر برائن لارا کا کہنا ہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں ویرات کوہلی کی جگہ سوریا کمار یادیو کو نمبر تین پر کھیلنا چاہیے۔

سابق کپتان برائن لارا نے کہا کہ بھارتی ٹیم نے سوریا کمار یادیو کو زیادہ تر نمبر 4 پر رکھا ہے جبکہ کوہلی مختصر فارمیٹ میں نمبر 4 پر بلے بازی کی ہے، بھارتی ٹیم کو سوریا کمار یادیو کو تیسرے نمبر پر کھلانا چاہیے۔

لارا نے کہا کہ میرا ایک مشورہ ہے اور میں نہیں جانتا کہ آپ کو یہ پسند آئے گا یا نہیں لیکن سوریا کمار کو تین پر بیٹنگ کرنی چاہیے۔

برائن لارا نے کہا کہ اگر سوریا کمار یادیو 10 سے 15 اوورز تک بیٹنگ کرسکتا ہے تو آپ جانتے ہیں کہ وہ میچ کا نقشہ بدلنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ اسے اوپر بیٹنگ کرواتے ہیں تو آپ کو اہم پوزیشن پر لا کھڑے گا یا اگر وہ دوسرے نمبر پر بیٹنگ کرے گا تو وہ گیم جیت جائے گا۔

برائن لارا نے کہا کہ بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں فائنل میں آمنے سامنے آسکتی ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow