بابر اعظم آئندہ ماہ بنگلہ دیش کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلیں گے؟
پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین ناکامی کے بعد وطن واپس آچکے ہیں اور فزیکل ٹریننگ کر رہے ہیں۔ امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس بدترین ناکامی کا شکار ہوئے اور میگا ایونٹ کی […]
پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں بدترین ناکامی کے بعد وطن واپس آچکے ہیں اور فزیکل ٹریننگ کر رہے ہیں۔
امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے جا رہے آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں گرین شرٹس بدترین ناکامی کا شکار ہوئے اور میگا ایونٹ کی تاریخ میں پہلی بار ابتدائی راؤنڈ سے ہی شرمناک انداز سے باہر ہوگئے۔
ٹیم کی ناقص کاکردگی کے بعد سے ہی ٹیم میں گروپنگ، بڑے آپریشن اور کئی نامور کھلاڑیوں کو ’’آرام‘‘ دینے کی باتیں ہو رہی ہیں۔
پاکستان نے آئندہ ماہ اگست میں بنگلہ دیش کی دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے لیے میزبانی کرنی ہے تاہم موجودہ صورتحال میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ شاید سیریز میں پاکستان کی وائٹ بال ٹیم کے کپتان بابر اعظم سمیت کئی دیگر کھلاڑیوں کو شامل نہ کیے جائے۔
تاہم بابر اعظم جو دو روز قبل امریکا سے وطن واپس پہنچے ہیں۔ انہوں نے وطن واپسی کے فوری بعد نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں فزیکل ٹریننگ شروع کر دی ہے اور سخت گرمی میں وہ دو گھنٹے ٹریننگ کر رہے ہیں کیونکہ وہ انفرادی طور پر پہلے مرحلے میں اپنی فٹنس پر فوکس کر رہے ہیں۔
وہ آئندہ ہفتے (پیر) سے نیٹ پریکٹس کا آغاز بھی کر دیں گے۔
ٹیسٹ سیریز کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم بنگلہ دیش کے خلاف سیریز کے لیے دستیاب ہوں گے، جس کے لیے وہ خود کو فٹ رکھ رہے ہیں۔
تاہم اس سیریز سے قبل بابر اعظم کینیڈا میں کھیلی جانے والی گلوبل ٹی 20 لیگ میں حصہ لیں گے۔
واضح رہے کہ شان مسعود پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے کپتان ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟