قربانی کا گوشت نہیں کھایا جاتا، ساحر لودھی
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ ان سے قربانی کا گوشت نہیں کھایا جاتا۔ اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکار و میزبان ساحر لودھی، شائستہ لودھی، سلیم شیخ، جاوید شیخ نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔ ساحر لودھی نے کہا کہ […]
شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار ساحر لودھی کا کہنا ہے کہ ان سے قربانی کا گوشت نہیں کھایا جاتا۔
اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں اداکار و میزبان ساحر لودھی، شائستہ لودھی، سلیم شیخ، جاوید شیخ نے شرکت کی اور مختلف موضوعات پر اظہار خیال کیا۔
ساحر لودھی نے کہا کہ مجھ سے قربانی کا گوشت نہیں کھایا جاتا عام دنوں میں تو کھالیتا ہوں لیکن پتا نہیں کیوں قربانی کا گوشت نہیں کھایا جاتا ہے۔
اداکار سلیم شیخ نے کہا کہ میری بیٹیاں قربانی کا گوشت نہیں کھاتیں لیکن بیگم کھالیتی ہیں۔
جاوید شیخ نے بتایا کہ میں بہت کم قربانی کا گوشت کھاتا ہوں ایک آدھ بوٹی کھاتا ہوں اگر تین روٹی کھانی ہو تو میں ایک روٹی کھالیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میں باربی کیو خود اپنے ہاتھ سے بنا کر لوگوں کو کھلاتا ہوں۔
ساحر لودھی نے کہا میں باربی کیو ایکسپرٹ نہیں ہوں، شائستہ لودھی نے بتایا کہ میرے گھر پر باربی کیو ہوتا ہے لیکن ذمہ داری بھابھی کی ہوتی ہے میں صرف کھالیتی ہوں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟