فریج کے بغیر گوشت کو محفوظ رکھنے کا آسان طریقہ
عید الاضحیٰ میں قربانی کے بعد لوگوں کو یہ فکر ہوتی ہے کہ گوشت کو فریج کے بغیر کیسے محفوظ رکھیں تاکہ اسے کئی دنوں تک قابل استعمال بنایا جاسکے۔ پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی فرزندان توحید سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔ گوشت کو […]
عید الاضحیٰ میں قربانی کے بعد لوگوں کو یہ فکر ہوتی ہے کہ گوشت کو فریج کے بغیر کیسے محفوظ رکھیں تاکہ اسے کئی دنوں تک قابل استعمال بنایا جاسکے۔
پاکستان اور دیگر ایشیائی ممالک میں بھی فرزندان توحید سنتِ ابراہیمی ادا کرتے ہوئے اپنے جانور اللہ کی راہ میں قربان کررہے ہیں۔
گوشت کو محفوظ بنانے کے لیے مختلف گھریلو ٹوٹکے استعمال کیے جاتے ہیں جبکہ جدید دور میں اسے محفوظ بنانے کے لیے فریج کو نہایت اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ عیدقرباں سے قبل فریج یا ڈیپ فریزیر کی خرید و فروخت میں اضافہ بھی ہوجاتا ہے۔اگر آپ قربانی کے گوشت کو زیادہ عرصے محفوظ بنانا اور استعمال کرنا چاہتے ہیں تو درج طریقے آزما کر گوشت کو 2 ماہ تک کے لیے محفوظ بنا سکتے ہیں۔
گوشت محفوظ بنانے کے آزمودہ طریقے
1۔ قربانی کا گوشت فریز کرنے سے قبل اسے دھونے سے گریز کریں کیونکہ گوشت پر پانی لگنے کے بعد اسے رکھا جائے تو اس میں بیکٹریا پیدا ہوجاتا ہے جو گوشت کو خراب کردیتا ہے۔
2۔ گوشت کو تھوڑی دیر چولہے پر رکھ کر بھونیں اور پھر اسے المونیم فوائل میں لپیٹ کر رکھ دیں جس کے بعد گوشت دو ماہ تک بالکل محفوظ رہے گا۔
3 ۔ ایسے لوگ جن کے پاس فریج موجود نہیں وہ گوشت کو بوٹیوں کی صورت میں کر کے ایک دھاگے میں پرو ئیں اور اسے دھوپ و ہوا میں لٹکا کر سکھا لیں ، بعد ازاں جب ضرورت پڑے اسے استعمال کریں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟