پٹھوں کی مضبوطی کیلئے ’’کھیرے کے پانی‘‘ کا جادوئی اثر
ہمارے کھانوں میں کھیرے کا استعمال عام حیثیت رکھتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھیرے کا پانی بھی صحت کیلئے اپنی مثال آپ ہے۔ اس سبزی کو اگر پھل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اسے سلاد میں شامل کرنے کے علاوہ ویسے بھی کھالیا جاتا ہے۔ کھیرے کھانے کی عادت ضروری […]
ہمارے کھانوں میں کھیرے کا استعمال عام حیثیت رکھتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ کھیرے کا پانی بھی صحت کیلئے اپنی مثال آپ ہے۔
اس سبزی کو اگر پھل کہا جائے تو غلط نہ ہوگا کیونکہ اسے سلاد میں شامل کرنے کے علاوہ ویسے بھی کھالیا جاتا ہے۔
کھیرے کھانے کی عادت ضروری ہائیڈریشن کے ساتھ جسم کو ٹھنڈک فراہم کرتی ہے اور یہی اس کا واحد فائدہ نہیں بلکہ اگر اس کا پانی بنا کر پیا جائے تو بہت سی بیماریاں آپ کے قریب بھی نہیں آئیں گی۔
ماہرین کے مطابق کھیرے میں متعدد وٹامنز، اینٹی آکسیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزا پائے جاتے ہیں جو مختلف بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتے ہیں اور ہڈیوں، جلد اور پٹھوں کیلیے بھی فائدہ مند ہیں۔
طبی ماہرین کے مطابق جسمانی افعال اور اچھی صحت کیلیے جسم کو مناسب مقدار میں پانی کی ضرورت ہوتی ہے، گرم موسم میں جسم کو زیادہ پانی کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ پسینے کی وجہ سے بہت زیادہ سیال ضائع ہو جاتا ہے۔
کھیرا میں موجود پوٹاشیم پٹھوں کی توانائی کے لیے بہت اہم ہے، کھیرے میں پوٹاشیم کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے اور کھیرے کا پانی پینا جسمانی سرگرمیاں بڑھانے میں مدد دیتا ہے جبکہ پٹھوں کی سوجن کو بھی کم کرتا ہے۔
اس کے علاوہ کھیرے میں وٹامن بی ہوتا ہے جو کیل مہاسوں اور جلد کے دیگر مسائل سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
کھیرے کا پانی پینے سے روزانہ مناسب مقدار میں پانی پینا آسان ہوجاتا ہے جبکہ اس مشروب میں موجود کھیرے کے ٹکڑے زبان کا ذائقہ بھی بہتر بناتے ہیں۔
کھیرے کا پانی کیسے بنایا جائے ؟
کھیرے کا پانی بنانے کے لیے 8 کپ پانی، 2 کھیرے اور آدھا چائے کا چمچ نمک درکار ہوگا ایک جگ میں کھیرے کے ٹکڑے اور نمک ڈالیں۔ اس کے بعد پانی ڈالیں اور جگ کو اچھی طرح ہلائیں اور پھر ڈھک کر کم از کم 4 گھنٹے یا رات بھر فریج میں رکھ دیں، اس مشروب کو 3 دن کے اندر پی لیں۔
جوس میں کیلوریز زیادہ ہوتی ہیں جبکہ کھیرے کے پانی میں کیلوریز کم ہوتی ہیں جس سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔ کئی بار جب جسم میں پانی کی کمی ہوتی ہے تو پیاس کی بجائے بھوک محسوس ہوتی ہے اور لوگ ضرورت سے زیادہ کھانا کھاتے ہیں۔
اس لیے جب آپ کو بے وقت بھوک لگتی ہے تو ایک گلاس کھیرے کا پانی پینا اس پر قابو پانے میں مدد کر سکتا ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟