سلمان خان نے گلیکسی اپارٹمنٹ چھوڑ دیا، ویڈیو وائرل
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فائرنگ کے واقعے کے بعد سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کو چھوڑ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ گلیکسی اپارٹمنٹ سے چلے […]
بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے فائرنگ کے واقعے کے بعد سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ گلیکسی اپارٹمنٹ کو چھوڑ دیا جس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان نے ریاست مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے سے ملاقات کے بعد سخت سیکیورٹی میں اپنی رہائشگاہ گلیکسی اپارٹمنٹ سے چلے گئے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان اپنی لگژری گاڑی میں سخت سیکیورٹی کے ساتھ اپنی رہائش گاہ سے جارہے ہیں۔
ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ نے سلمان خان اور ان کی فیملی کو تحفظ کی یقین دہانی کروائی۔
واضح رہے کہ گذشتہ اتوار کو گلیکسی اپارٹمنٹ میں سلمان خان کے رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا تھا، خوش قسمتی سے سلمان اور ان کے اہل خانہ محفوظ رہے، تاہم واقعے کے بعد بالی ووڈ اسٹار کی سیکیورٹی بڑھادی گئی۔
پولیس نے فائرنگ میں ملوث 2 مشتبہ افراد کو گجرات کے بھوج ضلع سے گرفتار کیا ہے جو واقعے کے بعد ممبئی سے فرار ہوگئے تھے۔
ملزمان کو آج صبح ممبئی کی قلعہ کورٹ میں پیش کیا گیا، ملزمان 25 اپریل تک پولیس کی تحویل میں رہیں گے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟