انوشکا کی فوٹو گرافرز سے نومولود بیٹے کی تصاویر نہ کھینچنے کی درخواست

انوشکا شرما نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر کھینچنے والے پاپا رازی فوٹو گرافر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی تصاویر نہ کھینچیں۔ ایک پاپارازی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا ہے کہ جب منگل کے روز بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے نوزائیدہ بیٹے آکائے کے ساتھ لندن سے بھارت […]

 0  5
انوشکا کی فوٹو گرافرز سے نومولود بیٹے کی تصاویر نہ کھینچنے کی درخواست

انوشکا شرما نے اپنے نومولود بیٹے کی تصاویر کھینچنے والے پاپا رازی فوٹو گرافر سے درخواست کی ہے کہ وہ اس کی تصاویر نہ کھینچیں۔

ایک پاپارازی فوٹوگرافر نے اپنے انسٹاگرام پیج پر پوسٹ کیا ہے کہ جب منگل کے روز بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اپنے نوزائیدہ بیٹے آکائے کے ساتھ لندن سے بھارت واپس آئیں تو کیا ہوا، اداکارہ نے اس موقع پر فوٹوگرافرز کو پوز دینے کا بھی وعدہ کیا ۔

تاہم انوشکا نے انھیں کہا کہ وہ ان کے بچوں کے بغیر ان کی تصاویر کھینچ سکتے ہیں، انھوں نے بیٹے آکائے اور اس کی بڑی بہن وامیکا کے ساتھ فوٹو شوٹ سے انکا کردیا اور درخواست کی کہ ان کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔

انوشکا نے 2018 میں اپنی بیٹی وامیکا کی پیدائش کے بعد سے ہی اپنے بچوں کو میڈیا سے دور رکھا ہوا ہے۔

وہ جب بھی سوشل میڈیا پر اپنی بیٹی کی تصاویر شیئر کرتی ہیں تو اس بات کو یقینی بناتی ہیں کہ بیٹی کے کو چہرے کو ایموجی سے چھپا دیا جائے۔ ایسا لگتا ہے کہ انوشکا ابیٹے آکائے کے لیے بھی اسی طرز عمل کو اپنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

واضح رہے کہ معروف بالی وڈ اداکارہ انوشکا شرما اور بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان ویرات کوہلی کے ہاں 15 فروری کو دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام جوڑے نے اکائے رکھا تھا۔

انوشکا شرما نے انسٹاگرام پوسٹ کے ذریعے مداحوں کو یہ خوشخبری سنائی تھی۔ جوڑے نے مشترکہ بیان میں لکھا تھا کہ ’ہم آپ سب کو یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس کر رہے ہیں کہ 15 فروری کو ہمارے ہاں بیٹے اور وامیکا کے چھوٹے بھائی کی پیدائش ہوئی۔‘

انوشکا شرما اور ویرات کوہلی سال 2017 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے جبکہ ان کے ہاں پہلی بیٹی کی پیدائش 11 جنوری 2021 کو ہوئی تھی جس کا نام وامیکا رکھا گیا تھا۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow