ودیا بالن کے بعد ایک اور نامور اداکارہ ’بھول بھلیاں 3‘ کا حصہ بن گئیں

ممبئی: دیوالی 2024 کے موقع پر سلور اسکرین پر ناظرین سینما گھروں میں بالی وڈ اداکار کارتک آریان کی فلم ’بھول بھولیا 3‘ کیلیے کافی پُرجوش ہیں۔ بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں ودیا بالن کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ بھی جلوہ گر ہوں گی۔ یہ خبر پھیلتے ہی ’ڈانسنگ کوئین‘ […]

 0  3
ودیا بالن کے بعد ایک اور نامور اداکارہ ’بھول بھلیاں 3‘ کا حصہ بن گئیں

ممبئی: دیوالی 2024 کے موقع پر سلور اسکرین پر ناظرین سینما گھروں میں بالی وڈ اداکار کارتک آریان کی فلم ’بھول بھولیا 3‘ کیلیے کافی پُرجوش ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فلم میں ودیا بالن کے ساتھ مادھوری ڈکشٹ بھی جلوہ گر ہوں گی۔ یہ خبر پھیلتے ہی ’ڈانسنگ کوئین‘ کے مداحوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

رپورٹس کے مطابق فلم میں ’امی جے تومر‘ گانے پر ودیا بالن اور مادھوری ڈکشٹ کے درمیان ایک سنسنی خیز ڈانس مقابلہ ہوگا۔

اگرچہ مادھوری ڈکشٹ بالی وڈ میں ’ڈانسنگ کوئین‘ کے نام سے مشہور ہیں لیکن ودیا بالن نے بھی ’بھول بھلیاں‘ فرنچائز کی پہلی پیشکش میں زبردست رقص پیش کیا تھا۔

متعلقہ: کارتک آریان نے مداحوں کو بڑا سرپرائز دے دیا

فلمسازوں کو توقع ہے کہ نامور اداکاراؤں کے درمیان ڈانس مقابلے سے مداح خوب لطف اندوز ہوں گے۔

انیس بزمی کی ہدایت کاری میں بننے والی ’بھول بھلیاں 3‘ میں ہیرو کا کردار کارتک آریان جبکہ ترپتی ڈمری ہیروئن کے روپ میں نظر آئیں گی۔

ترپتی ڈمری کو پہلی بار رنبیر کپور کی فلم ’اینیمل‘ میں دیکھا گیا اور اب وہ کارتک آریان کے ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔

فلمساز ترپتی ڈمری کی پروجیکٹ میں شمولیت پر خوش ہیں جبکہ اداکارہ کے مداح بھی اب اس پیشکش کا بے چینی سے انتظار کر رہے ہیں۔

2007 میں ریلیز ہونے والی ’بھول بھلیاں‘ میں اکشے کمار اور ودیا بالن نے اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جبکہ اس کا سیکوئل 2022 میں ریلیز کی گیا جس میں کارتک آریاں اور کیارا اڈوانی نظر آئے۔

ڈائریکٹر انیس بزمی نے اپنے بیان میں بتایا تھا کہ اکشے کمار بھول بھلیاں فرنچائز کی آئندہ آنے والی فلم کا حصہ نہیں ہیں، میں اُن کے ساتھ کام کرنے کا خواہاں ہوں لیکن بدقسمتی سے ایسی اسکرپٹ نہیں بن سکی کہ ہم دونوں ایک ساتھ کام کر سکیں۔

’بھول بھلیاں 3‘ میں ’منجولیکا‘ کے کردار کیلیے معروف اداکارہ ودیا بالن کو فلم کا حصہ بنایا گیا ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow