عید قرباں پر شاہ رخ اور سلمان سے ملنے مداح اُمڈ آئے
عید قرباں پر بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ملنے کے لیے سیکڑوں مداح امڈ آئے۔ بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ اور سلمان خان نے اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ لہرا کر چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد پیش کی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دونوں خانز سفید شلوار […]
عید قرباں پر بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ خان اور سلمان خان سے ملنے کے لیے سیکڑوں مداح امڈ آئے۔
بالی ووڈ اسٹارز شاہ رخ اور سلمان خان نے اپنے مخصوص انداز میں ہاتھ لہرا کر چاہنے والوں کو عید کی مبارک باد پیش کی، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دونوں خانز سفید شلوار قمیض میں ملبوس دیکھا جاسکتا ہے۔
شاہ رخ خان نے منت کے باہر بالکونی سے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
سلمان خان نے بھی گلیکسی اپارٹمنٹ کے باہر جمع مداحوں کو عید کی مبارک باد پیش کی اور ان کا شکریہ ادا کیا۔
کام کے محاذ پر ساؤتھ کے ہدایت کار ایٹلی شاہ رخ کے ساتھ جوان کے بعد اب سلمان خان کے ساتھ فلم بنانے کے خواہشمند ہیں۔
اس کے علاوہ سلمان خان ان دنوں اپنی فلم سکندر کی شوٹنگ میں مصروف ہیں۔
گزشتہ سال شاہ رخ خان کے لیے خوش قسمت ثابت ہوا اور ان کی تین فلموں جوان، ڈنکی اور پٹھان ریلیز ہوئیں اور باکس آفس پر کامیاب ثابت ہوئیں ادھر سلمان خان کی فلم ’کسی کا بھائی کی کی جان‘ مداحوں کی توقعات پر پورا نہ اترسکی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟