راشد لطیف نے ورلڈ کپ سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان راشد لطیف نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے جس میں آسٹریلیا شامل نہیں ہے۔ راشد لطیف نے لکھا کہ ’بھارت، […]
قومی ٹیم کے سابق کپتان راشد لطیف نے ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کردی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر سابق کپتان راشد لطیف نے ٹی 20 ورلڈ کپ کی سیمی فائنلسٹ ٹیموں کی پیش گوئی کی ہے جس میں آسٹریلیا شامل نہیں ہے۔
راشد لطیف نے لکھا کہ ’بھارت، افغانستان، انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتی ہیں۔‘
واضح رہے کہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے سپر 8 کی لائن اپ مکمل ہوچکی ہے۔
سپر 8 کے گروپ ون میں بھارت، آسٹریلیا، افغانستان اور بنگلہ دیش شامل ہیں جبکہ گروپ 2 میں ویسٹ انڈیز، جنوبی افریقہ، انگلینڈ اور امریکا شامل ہیں۔
یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ کے پہلے راؤنڈ میں ہی باہر ہوچکی ہے۔
ورلڈ کپ گروپ مرحلے میں پاکستان کو امریکا اور بھارت سے شکست ہوئی جبکہ آٗئرلینڈ اور کینیڈا کے خلاف پاکستان نے کامیابی حاصل کی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟