پاکستان ہاکی کا سنہری دور واپس آ سکتا ہے اگر ۔۔۔۔۔۔؟ سابق کپتان نے کیا کہا؟
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن اختر رسول قومی ہاکی ٹیم کے سنہری دور کی واپسی کے لیے پر امید ہیں۔ پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں 13 سال بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور وہاں بھی جاپان کو ٹف ٹائم دیا۔ مقابلہ دو، دو گول سے برابر ہونے کے بعد […]
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اولمپئن اختر رسول قومی ہاکی ٹیم کے سنہری دور کی واپسی کے لیے پر امید ہیں۔
پاکستان ہاکی ٹیم نے اذلان شاہ ٹورنامنٹ میں 13 سال بعد فائنل کے لیے کوالیفائی کیا اور وہاں بھی جاپان کو ٹف ٹائم دیا۔ مقابلہ دو، دو گول سے برابر ہونے کے بعد معاملہ پینلٹی اسٹروک پر گیا جہاں جاپان فاتح قرار پایا لیکن شکست کے باوجود گرین شرٹس نے عوام کے دل فتح کر لیے۔
اس حوالے سے سابق اولپمئن و کپتان اختر رسول کا کہنا ہے کہ اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے جاپان سے بہتر کھیل پیش کیا مگر بدقسمتی سے ناکام رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہاکی فیڈریشن کے تنازعات میں گھرے ہونے کے باوجود ٹیم کے فائنل کھیلنے پر فخر ہے۔
سابق کپتان جو قومی کھیل کے سنہری دور کی واپسی کے لیے پر امید ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومتی سر پرستی ملے تو پاکستان ہاکی کا سنہری دور واپس آ سکتا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستان چار بار ہاکی کا عالمی چیمپئن رہ چکا ہے جب کہ 2003 میں آخری بار جاپان کو ہی شکست دے کر اذلان شاہ ٹورنامنٹ جیتا تھا۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟