سیریز بچانے کا مشن، آج آئرلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوں گی؟

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ پہلا میچ جیت چکا ہے پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے آج دوسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔ پاکستان ٹیم بڑے دعووں کے ساتھ کپتان بابر اعظم کی قیادت میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچی لیکن پہلے ہی میچ میں شکست کا […]

 0  8
سیریز بچانے کا مشن، آج آئرلینڈ کیخلاف قومی ٹیم میں کیا تبدیلیاں ہوں گی؟

تین ٹی 20 میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ پہلا میچ جیت چکا ہے پاکستان کو سیریز بچانے کے لیے آج دوسرے میچ میں لازمی فتح درکار ہے۔

پاکستان ٹیم بڑے دعووں کے ساتھ کپتان بابر اعظم کی قیادت میں تین ٹی 20 میچوں کی سیریز کھیلنے آئرلینڈ پہنچی لیکن پہلے ہی میچ میں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ آج سیریز کا دوسرا میچ ہے اور گرین شرٹس کو سیریز کے ساتھ اپنی عزت بچانے کے لیے آج کا میچ جیتنا انتہائی ضروری ہے۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے ڈبلن میں کھیلا جائے گا اور قومی ٹیم میں کئی تبدیلیوں کی توقع ہے۔

ذرائع کے مطابق بولنگ لائن کی ناقص پرفارمنس کے بعد تاخیر سے ڈبلن پہنچنے والے سینیئر فاسٹ بولر محمد عامر کی آج کے میچ میں شمولیت یقینی ہے جب کہ شاداب خان کی ناکامی کے بعد مسٹری اسپنر ابرار احمد کو بھی پلیئنگ الیون کا حصہ بنایا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان نے پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں آئرلینڈ کو جیتنے کے لیے 183 رنز کا ہدف دیا تھا۔ گرین شرٹس کی ورلڈ کلاس بولنگ اس ہدف کا دفاع نہ کرسکی اور مہمان ٹیم نے 5 وکٹوں سے فتح اپنے نام کی۔

پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیمیں 15 برس بعد ٹی ٹوئنٹی میچ میں مدمقابل آئی تھیں اور یہ گرین شرٹس کی اس فارمیٹ میں آئرش ٹیم سے پہلی شکست ہے۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow