افغانستان نے بھارت کو ہرا کر ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 سے باہر کردیا
ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کو 20 رنز شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔ مسقط میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 207 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 […]
ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان نے بھارت کو 20 رنز شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
مسقط میں کھیلے گئے ایمرجنگ ایشیا کپ ٹی 20 کے دوسرے سیمی فائنل میں افغانستان کی جانب سے دیے گئے 207 رنز کے تعاقب میں بھارتی ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بناسکی اور یوں افغانستان 20 رنز سے کامیابی حاصل کرکے فائنل میں پہنچ گیا۔
رمن دیپ سنگھ کی نصف سنچری بھی بھارت کو شکست سے نہ بچاسکی، ایوش بدونی 31 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، نشانت سندھو 23 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
کپتان تلک ورما 16 رنز بنا کر عبدالرحمان کو وکٹ دے بیٹھے، ابھیشیک شرما 7 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
افغانستان کی جانب سے غضنفر نے دو وکتیں حاصل کیں، عبدالرحمان اور شرف الدین اشرف ایک، ایک وکٹ حاصل کرسکے۔
اس سے قبل افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے تھے، اوپنرز زبید اکبری اور صادق اللہ نے بالترتیب 64 اور 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی تھی۔
کریم جنت 41 رنز کے ساتھ نمایاں رہے تھے، کپتان درویش رسول بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
بھارت کی جانب سے راسک سلام نے تین وکٹیں حاصل کی تھیں، عاقب خان ایک وکٹ حاصل کرسکے تھے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟