بھارت کی شکست اور پاکستان کی کامیابی پر وکرانت گپتا حیران
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں بھارت کی شکست اور انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی کامیابی پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے لکھا کہ گزشتہ 10 دنوں نے کرکٹ کی دنیا کو الٹا کردیا، بھارت ایک ٹیسٹ ہار گیا پاکستان […]
نیوزی لینڈ کیخلاف ٹیسٹ میں بھارت کی شکست اور انگلینڈ کیخلاف پاکستان کی کامیابی پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا کی پوسٹ وائرل ہوگئی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے لکھا کہ گزشتہ 10 دنوں نے کرکٹ کی دنیا کو الٹا کردیا، بھارت ایک ٹیسٹ ہار گیا پاکستان نے ناتجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ ایک ٹیسٹ جیتا۔
انہوں نے لکھا کہ بھارت ایک اور شکست کے دہانے پر اور پاکستان ایک اور جیت کے دہانے پر پہنچ گیا۔
وکرانت گپتا نے مزید کہا کہ ’وقت کی بات ہے لیکن وقت کسی کے لیے رکتا نہیں۔‘
واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھی بھارت پر شکست کے بادل منڈلانے لگے ہیں، نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف 301 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، دوسری اننگز میں نیوزی لینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 198 رنز بنالیے ہیں۔
بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 156 رنز پر ڈھیر ہوگئی تھی جبکہ مہمان ٹیم نے پہلی اننگز میں 259 رنز بنائے تھے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟