شاہد آفریدی کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کئی انٹرنیشنل ریکارڈ بنائے جن میں سے کئی ٹوٹ گئے اور اب ایک اور ریکارڈ ان کے ہاتھ سے چلا گیا۔ سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جن کی جارحانہ بیٹنگ کی دنیا فین ہے اور اسی وجہ سے انہیں بوم بوم کا خطاب بھی […]

 0  2
شاہد آفریدی کا ایک اور ریکارڈ ٹوٹ گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کئی انٹرنیشنل ریکارڈ بنائے جن میں سے کئی ٹوٹ گئے اور اب ایک اور ریکارڈ ان کے ہاتھ سے چلا گیا۔

سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی جن کی جارحانہ بیٹنگ کی دنیا فین ہے اور اسی وجہ سے انہیں بوم بوم کا خطاب بھی ملا۔ شاہد خان آفریدی کے اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیریئر کے دوران کئی بڑے ریکارڈز بنائے جو میں سے کچھ ریکارڈ ٹوٹ چکے اور اب ایک اور ریکارڈ ان کے ہاتھ سے چلا گیا۔

شاہد آفریدی نے یوں تو ٹیسٹ کرکٹ بہت کم کھیلی، لیکن طویل دورانیے کی کرکٹ میں ان کے پاس ایک منفرد ریکارڈ تھا کہ اس فارمیٹ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والوں میں شاہد آفریدی سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 86.97 کی اوسط سے 1716 رنز بنا کر سر فہرست تھے۔

تاہم ان کا یہ اعزاز اب 15 سال بعد انگلینڈ کے نوجوان بلے باز ہیری بروک نے توڑ دیا ہے۔

ہیری بروک نے ناٹنگھم میں ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کے چوتھے دن اپنی پانچویں ٹیسٹ سنچری اسکور کی اور اپنی ٹیم کی ججیت میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے 109 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

تاہم اس شاندار اننگ کے ساتھ ہی وہ سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ 90.7 کی اوسط سے ایک ہزار سے زائد ٹیسٹ رنز بنانے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ انہوں نے 23 اننگز کھیل کر 1376 رنز بنا لیے ہیں۔

سب سے زیادہ اسٹرائیک ریٹ کے ساتھ ایک ہزار رنز بنانے والے بلے بازوں میں انگلینڈ کے بین ڈکٹ تیسرے، نیوزی لینڈ کے ٹم ساؤتھی چوتھے اور بھارت کے وریندر سہواگ پانچویں نمبر پر ہیں۔

آپ کا ردعمل کیا ہے؟

like

dislike

love

funny

angry

sad

wow