اسکواش کے میدان میں پاکستان نے گولڈ میڈل جیت لیا
سنگاپور جونیئر اسکواش اوپن چیمپیئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی کھلاڑی ماہ نور علی نے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے چینی کھلاڑی سے مقابلے کے بعد سنگاپور جونیئر اسکوائش اوپن چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔ ماہ نور […]
سنگاپور جونیئر اسکواش اوپن چیمپیئن شپ میں پاکستان نے گولڈ میڈل حاصل کرلیا، پاکستانی کھلاڑی ماہ نور علی نے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کی اسکواش کھلاڑی ماہ نور علی نے چینی کھلاڑی سے مقابلے کے بعد سنگاپور جونیئر اسکوائش اوپن چیمپیئن شپ اپنے نام کرلی۔
ماہ نور علی نے چین کی فینگ چن کو شکست دے کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔ فینگ چن کو 11-6 ، 11-7اور 11-4 کے اسکور کے ساتھ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ماہ اپریل میں پشاور سے تعلق رکھنے والی سگی بہنوں ماہ نورعلی اور مہوش علی نے آسٹریلین جونیئر اوپن چیمپیئن شپ بھی جیت کر طلائی تمغہ حاصل کیا تھا۔
اسکواش کے میدان میں ابھرتی ہوئی 15 سالہ مہوش علی اور ان کی بہن ماہ نور علی بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد فاؤنڈیشن کی بی اے آر ڈی فیلو ہیں۔
بلقیس اینڈ عبدالرزاق داؤد (بی اے آر ڈی) فاؤنڈیشن کی مدد سے ماہ نور علی نے 11 سال کی عمر میں اسکواش کے میدان میں خود کو ایک بہترین کم عمر کھلاڑی کے طور پر منوایا ہے۔ وہ اب تک 11طلائی تمغے جیت چکی ہیں۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟