افغانستان تاریخ میں پہلی بار نیوزی لینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچ کھیلے گا
افغانستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 ستمبر تک بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا میں کھیلے گی۔ افغانستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی کے درمیان باہمی معاہدے کے بعد گریٹر نوئیڈا کا مقام افغانستان کے ہوم گیمز کے لیے مختص کیا گیا ہے، ملکی کرکٹ […]
افغانستان کرکٹ ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف اپنی تاریخ کا پہلا ٹیسٹ میچ 9 سے 13 ستمبر تک بھارتی شہر گریٹر نوئیڈا میں کھیلے گی۔
افغانستان کرکٹ بورڈ اور بی سی سی آئی کے درمیان باہمی معاہدے کے بعد گریٹر نوئیڈا کا مقام افغانستان کے ہوم گیمز کے لیے مختص کیا گیا ہے، ملکی کرکٹ بورڈ نے ہفتے کے روز ٹیسٹ وینیو کا اعلان کیا۔
اے بی سی نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ وہ 9 سے 13 ستمبر تک گریٹر نوئیڈا بھارت میں ہونے والے واحد ٹیسٹ میچ کے لیے نیوزی لینڈ کی میزبانی کرے گا۔
یہ تاریخی ایونٹ بلیک کیپس کے خلاف افغانستان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا اور پہلی بار دونوں ٹیمیں افغانستان کی میزبانی میں باہمی کرکٹ سیریز میں آمنے سامنے آئیں گی۔
کیویز ٹیسٹ میچ سے قبل تین روزہ کنڈیشنگ کیمپ کے لیے 5 ستمبر کو گریٹر نوئیڈا پہنچیں گے جبکہ افغانستان کرکٹ ٹیم اگست کے آخر میں ایک ہفتے کے تربیتی کیمپ کے لیے دہلی جائے گی
نیوزی لینڈ کا ٹیسٹ اسکواڈ افغانستان کے خلاف ایک ٹیسٹ میچ کھیلنے کے بعد ایک ماہ کے اندر دوبارہ بھارت کا دورہ کرے گا جہاں وہ روہت شرما کی سائیڈ کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کھیلے گا جو کہ اکتوبر سے بنگلورو میں شروع ہوگا۔
یہ افغانستان کا 10 واں ٹیسٹ میچ ہوگا اور 2017 میں ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد نیوزی لینڈ کے خلاف ان کا پہلا ٹیسٹ میچ ہوگا۔
افغانستان اس سے قبل تین ٹیسٹ میچ جیت چکا ہے، افغان سائیڈ نے آئرلینڈ کے خلاف 2019 میں، بنگلہ دیش کے خلاف بھی اسی سال 2019 جبکہ زمبابوے کے خلاف 2021 میں فتح حاصل کی تھی۔
آپ کا ردعمل کیا ہے؟